پاکستان

عازمین حج ملک پا کستان کیلئے خصوصی دعا کریں ،وزیر مذہبی امور انیق احمد

حج تربیتی ورکشاپس میں مناسک حج کے بارے میں رہنمائی اور انتظامی تربیت کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 12 2024، 6:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عازمین حج  ملک پا کستان کیلئے خصوصی دعا  کریں ،وزیر مذہبی امور انیق احمد

مذہبی امور کے نگران وزیر انیق احمد نے عازمین حج پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب میں اپنے ملک کا تشخص برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دیں اور ایک مہذب شہری کا رویہ اپنائیں۔

انہوں نے آج حیدر آباد میں پہلی حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں عازمین حج پر زور دیا کہ وہ میدان عرفات میں ملک کے استحکام و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

حج تربیتی ورکشاپس میں مناسک حج کے بارے میں رہنمائی اور انتظامی تربیت کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ، تمام عازمین حج کیلئے تربیت لینا لازمی قرار دیا گیا ہے

وزارت مذہبی امور عازمین حج کو ایک مفت موبائل فون سم اور ایک بریف کیس فراہم کرے گی جبکہ خواتین عازمین حج کو مفت عبایے بھی دیئے جائیں گے۔ 

اس سال عازمین حج کو ماضی کے مقابلے میں بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حج کے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ عازمین حج کی رہنمائی کیلئے خصوصی موبائل ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔