پاکستان

خواجہ آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا، ترجمان مسلم لیگ ن

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 12 2024، 6:29 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خواجہ  آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینیئر رہنما خواجہ محمد آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی واضح کرنا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا۔ اتحادیوں اور سیاسی مشاورت کے نتیجے میں یہ نام متفقہ طور پر طے کیا جائے گا۔

لیگی ترجمان نے کہ اہے کہ  اس ضمن میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بات چیت اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر میڈیا کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔