پاکستان
الیکشن کمیشن کا دو حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم
ای سی پی نے بلوچستان کے دو حلقوں این اے 253 اور پی بی 9 کے نتائج روک دیئے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے دو حلقوں این اے 253 اور پی بی 9 کے سات پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 253 اور پی بی 9 کے سات پولنگ سٹیشنز پو دوبارہ پولنگ 16 فروری کو ہوگی، متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز دوبارہ پولنگ کے انتظامات کی ذاتی نگرانی کریں گے ، الیکشن کمیشن نے این اے 253 اور پی بی 9 کے سات پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ای سی پی نے بلوچستان کے دو حلقوں این اے 253 اور پی بی 9 کے نتائج روک دیئے، صوبائی الیکشن کمیشن کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔ بلوچستان کے دو حلقوں این اے 253 اور پی بی 9 کے نتائج روک دیئے گئے .
پاکستان
ڈاکٹرز نےاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ، ہمیں بتایا گیا کہ وہ صحت مند ہیں ، بیرسٹر گوہر
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈاکٹرزنے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا اور ہمیں بتایا گیا وہ صحت مند ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ آج شام4 بجے 2 ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، ڈاکٹروں میں ای این ٹی اور میڈیکل اسپیشلسٹ شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اور انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش کی، ہمیں جلد بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس مل جائیں گی تو شیئر کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ کارکنوں کا شکر گزار ہوں جو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فکرمند تھے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کیلئے ایک گھنٹے زائد انتظار کیا اور اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے تھے۔
پاکستان
عمران خان کو فوراً رہا اور بیٹوں سے رابطہ بحال کرایا جائے، جمائما گولڈ سمتھ
عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، سابق اہلیہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو مکمل اندھیرے میں رکھا گیا ہے، ان کے سیل کی بجلی بند کردی گئی ہے اور باہر نکلنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔
I usually don’t comment on Pakistani politics. I disagree with IK on many political issues. But this is not about politics- it’s about my children’s father, his human rights & international law. For the past few years, I’ve been bullied & harassed into silence by PML-N goons,…
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) October 15, 2024
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ میں عموماً پاکستانی سیاست پر تبصرہ نہیں کرتا، میرا عمران خان کے بہت سے سیاسی معاملات پر اختلاف رہا لیکن یہ سیاست کے بارے میں نہیں ہے- یہ میرے بچوں کے والد کے بارے میں ہے، ان کے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے بارے میں ہے۔
جمائما کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ سالوں سے مجھے مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کی طرف سے ہراساں کیا گیا، جس میں عصمت دری کی دھمکیاں اور سازشی نظریات شامل ہیں۔ دریں اثناء پاکستان میں ٹویٹر/ ایکس پر پابندی عائد ہے، جو بھی پی ٹی آئی کے بارے میں بات کرتا ہے یا وہ اب جیل میں ہے یا اسے خاموش کرا دیا گیا ہے، پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں کچھ بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
In the last few weeks there have been serious and concerning developments regarding my sons’ father, Imran Khan’s treatment in prison. The Pakistan authorities have stopped all visits to him by his family and his lawyers. They have also postponed all court hearings. In addition…
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) October 15, 2024
انہوں نے کہا کہ ہمیں رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ حکام نے ان کے سیل کی لائٹس اور بجلی بند کردی ہے اور انہیں سیل سےکسی بھی وقت باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیل کے باورچی کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے اور عمران اس وقت قید کی سزا کے تحت مکمل طور پر آئیسولیٹڈ ہیں، بیرونی دنیا سے بغیر کسی رابطے کے وہ حقیقی طور پر اندھیرے میں ہے۔ ان کے وکلا بھی ان کی حفاظت اور خیریت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں عمران خان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ان کی جماعت (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور حامیوں پر جاری حملوں کی پس منظر میں کی گئی ہیں، یہ انہیں اور پاکستان میں پوری سیاسی اختلاف کو خاموش کرنے کی کوشش میں کی گئی ہے۔
عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ایک سویلین ہیں اور وہ اگست 2023 سے قید میں ہیں، مزید برآں، حال ہی میں عمران خان کی بہنوں عظمیٰ اور علیمہ خان کو گرفتار کیا گیا ہے جو مسلسل ان کے لیے بات کر رہی تھیں، انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ پرامن احتجاج کر رہی تھیں اور اب جیل میں قید ہیں باوجود اس کے کہ ان کی قید کے لیے کوئی معقول یا قانونی وجہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ 72 سالہ عمران خان اگست 2023 سے کرپشن کے کیس میں سزا کے بعد جیل میں ہیں اور اس کے بعد توشہ خانہ سمیت کرپشن کے مختلف مقدمات میں انہیں سزائیں دی جاچکی ہیں تاہم انہیں عدالتی سماعت کے دوران میڈیا سے بات کرنے اور پارٹی رہنماؤں اور رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت تھی جو گزشتہ ہفتے سیکیورٹی کی بنیاد پر معطل کردی گئی ہے۔
پاکستان
مولانا فضل الرحمان سے چیئر مین پیپلز پارٹی کی ملاقات
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس کراچی پہنچے
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی ہے، اور اس دوران مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس کراچی پہنچے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، اور یہ خطے کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔
ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے وفد میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور، نثار کھوڑو، شازیہ مری، سید نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔
دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے وفد میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، مولانا ضیاالرحمان، راشد محمود سومرو، ناصر محمود سومرو، کامران مرتضیٰ، مفتی ابرار، مولانا اسجد، مولانا عبیدالرحمان اور عثمان بادینی بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہم آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں31 اکتوبر تک توسیع
-
پاکستان ایک دن پہلے
علی امین گنڈاپور کا 15 اکتوبر کو احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، اسحا ق ڈار
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
-
دنیا 55 منٹ پہلے
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناسازی، ہسپتال منتقل
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ، آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے تین رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظور کر لی
-
تجارت 2 دن پہلے
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن، مزید وقت نہیں ملے گا