- Home
- News
پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ غزہ میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران ہونے والی انسانی تباہی میں مزید اضافہ کرے گا
پاکستان نے غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کی فوجی جارحیت اور اس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کے قتل عام اور کی تباہی کی شدید مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں اسرائیل کی جارحیت غزہ کے لوگوں کو نسل کشی سے بچانے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے عارضی اقدامات کی خلاف ورزی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ غزہ میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران ہونے والی انسانی تباہی میں مزید اضافہ کرے گا اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے جاری کوششوں کو خطرے میں ڈال دے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور انسانیت کے خلاف اسرائیل کے مسلسل جرائم کو فوری طور پر بند کرانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- ایک گھنٹہ قبل
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- ایک گھنٹہ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
- 13 منٹ قبل
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- ایک گھنٹہ قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 39 منٹ قبل