صدر علوی پی ٹی آئی اراکین کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دے سکتےبلکہ وزیراعظم کا فیصلہ ایوان نے کرنا ہے، صدر مسلم لیگ ن


صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین ایوان میں اکثریت ثابت کرسکیں تو شوق سے حکومت بنا لیں، ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔ اگرنہیں بنائی تو ہم اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔
منگل کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صدر علوی پی ٹی آئی اراکین کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دے سکتے، بلکہ وزیراعظم کا فیصلہ ایوان نے کرنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر دھاندلی سمیت طرح طرح کے الزامات لگائے گئے، 35 پنکچرز کا الزام لگا کر اس کی آڑ میں دھرنے ، پارلیمنٹ پر حملہ اور کوریج روکنے کا ڈرامہ پوری قوم کے سامنے ہے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ثابت ہوگیا کہ ن لیگ سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔ آزاد امیدوار آگے ہیں اور آپ حقائئق سے نظر نہیں چُرا سکتے لیکن ن لیگ پہلے نمبر پر سیاسی جماعت ہے، اس کے بعد پیپلزپارٹی اور پھر دیگر جماعتیں آتی ہیں۔
انہوں نے حکومت سازی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ آزاد ارکان حکومت بنانا چاہتے ہیں تو شوق سے بنائیِ آئین کا تقاضا ہے کہ جو اکثریت میں ہے وہ حکومت بنائے، ہم شوق سے اپوزیشن میں بیٹھ کر آئینی کردار ادا کریں گے، اگر آزاد امیدواروں نے حکومت نہیں بنائی تو ہم اپنا آئینی کردارادا کریں گے۔
شہباز شریف کے مطابق 2018 کا منظرنامہ یاد ہوگا، 66 گھنٹوں بعد زرلٹ آنا شروع ہوئے تھے اور تاریخ میں پہلی بار شہری نتیجےتاخیر او دیہی نتیج فی الفور آئے۔ خواجہ سعد رفیق کے رزلٹ کو روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں کراچی کے میرےحلقے میں بدترین دھاندلی کی گئی، گزشتہ الیکشن آپ کے سامنے ہیں، کون سا الیکشن ہے جس میں دھاندلی نہیں کی گئی، حالیہ انتخابات پر چیف الیکشن کمشنر کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پولنگ والی رات 10 سے 12 فیصد رزلٹ آنے پر شور مچایا گیا کہ ازاد امیدوار جیت رہے ہیں اور سیاسی جماعتیں ہار رہی ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حقائق کا سامنا کریں تو جواب مل جاتا ہے کہ اس الیکشن میں دھاندلی کاالزام لگایا گیا۔ ایک طرف دھاندلی کا الزام لگایا جارہا ہے اور دوسری جانب آزاد امیدوار جیت ریے ہیں اور ہمارے سینیئر سیاستدان ہار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوباریہ گنتی کی درخواستیں صرف مخالفین کی نہیں ہمارے امیدواروں کی بھی منظور کی گئی ہیں۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 6 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 9 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 7 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 6 گھنٹے قبل
