پی ٹی آئی کا مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنائیں گے، ترجمان پی ٹی آئی


پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے منگل کو یہ اعلان عمران خان کی پارٹی رہنماؤں اور صحافیوں سے ملاقات کے کچھ دیر بعد کیا۔ مذکورہ ملاقات میں عمران خان نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے رؤف حسن کو سیاسی جماعتوں سے رابطے کے لیے کہا ہے۔
رؤف حسن نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ پنجاب اور وفاق میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت پی ٹی آئی حکومت سازی کے عمل میں حصہ لے گی جب کہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنائے جائے گی۔
رؤف حسن نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران اس حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیداوروں نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیا تھا اور مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے لازمی ہے کہ وہ نتائج کے اعلان کے تین دن کے اندر اندر کسی جماعت میں شامل ہوجائیں اس طرح وہ مذکورہ جماعت کے رکن تصور ہوں گے اور مخصوص نشستیں بھی اسی جماعت کو مل جائیں گی۔
مجلس وحدت المسلمین کی این اے 37 سے کامیابی اس تناظر میں اہم ہے کہ یہ ان جماعتوں میں سے ایک تھی الیکشن رولز 2017 کے تحت آزاد امیدوار صرف اسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں جس نے کسی انتخابی نشست پر الیکشن لڑا ہو اور کم ازکم ایک سیٹ جیتی ہو۔

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 4 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 42 منٹ قبل

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 5 گھنٹے قبل

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 7 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 17 منٹ قبل

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل