کسی جماعت کا آزاد امیدواروں کواپروچ کرناغیرآئینی اورغیراخلاقی ہے، بیرسٹر گوہر
ہمارا مینڈیٹ پورا ہے مگر چھوٹی پارٹیوں کو ملا کر حکومت بنائیں گے، رہنما پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ ہماری قوم جاگ چُکی ہے، قوم نے پاکستانی تاریخ میں بڑا مینڈیٹ دیا ہے، اس مینڈیٹ کوآگے لیکر جانا ہماری ذمہ داری ہے، جہاں جہاں حکومت بنانی ہے وہاں کام شروع کردیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ن لیگ، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے سوا دیگر جماعتوں سے بات کریں گے، آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے الیکشن کے بعد پہلی ملاقات ہوئی، سیاسی فیصلوں کے لیے عمران خان سے مشاورت کی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، ہمیں اصل مینڈیٹ دیں تو کل حکومت بناسکتے ہیں، عمران خان نے وزیراعظم کے لیے کوئی نام نہیں دیا، آزاد امیدواروں کو اپروچ کر کے 25، 25 کروڑ کی آفرکی گئی، کسی جماعت کا آزاد امیدواروں کواپروچ کرناغیرآئینی اورغیراخلاقی ہے۔ الیکشن میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، بلوچستان میں ہم 4 سیٹوں پر کامیاب ہوئے ہیں، اسلام آباد کی تینوں سیٹیں ہم جیت چکے ہیں، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں جیتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی آر اوز عدلیہ سے دیے جائیں، کوشش کریں گے کہ مرکز اور پنجاب میں بھی حکومت بنائیں، خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔ہمارا مینڈیٹ پورا ہے مگر چھوٹی پارٹیوں کو ملا کر حکومت بنائیں گے، عمران خان نے وزیراعظم کے لیے کوئی نام نہیں دیا، ہمیں اصل مینڈیٹ دیں تو کل حکومت بناسکتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جن لوگوں کو اپروچ کیا گیا ان کو 25،25 کروڑ کی آفر کی گئی، یہی خدشہ تھا کہ آزاد امیدواروں کو اپروچ کیا جائے گا، جن لوگوں کو اپروچ کیا گیا ان کو پیسوں کی آفر کی گئی، کسی جماعت کا آزاد امیدواروں کو اپروچ کرنا غیرآئینی اور غیراخلاقی ہے۔
اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 14 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- 3 گھنٹے قبل

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 10 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 14 ہو گئی
- 4 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کیلئے شرائط سے اتفاق کرلیا، ٹرمپ کا دعویٰ
- 3 گھنٹے قبل

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 14 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 6 منٹ قبل

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 2 گھنٹے قبل