Advertisement
پاکستان

سکھر میں 150 میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب

 سرکاری و نجی شراکت داری کا یہ منصوبہ ماحول دوست توانائی پیدا کرنے اور عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بھرپور کردار ادا کرے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 13th 2024, 11:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سکھر میں 150 میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) نے سولر کمپنی سکیٹک  کے اشتراک سے سکھر میں ایک سو پچاس میگاواٹ کا شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کر دیا گیا ہے ۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کے ساتھ 25 سالہ ایگریمنٹ کے تحت پاور پلانٹ سے تقریباً 300 گیگاواٹ بجلی سالانہ پیدا ہوگی۔

 اس سولر پلانٹ سے مقامی رہائشیوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

 سرکاری و نجی شراکت داری کا یہ منصوبہ ماحول دوست توانائی پیدا کرنے اور عالمی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

Advertisement