جی این این سوشل

پاکستان

پیپلزپارٹی کا حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کااعلان

اگر ہم کسی جماعت کی حمایت نہ کریں تو دوبارہ انتخابات کی طرف جانا پڑے گا، بلاول بھٹو زرداری

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیپلزپارٹی کا حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کااعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پیپلزپارٹی نے حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت سازی کیلئے ن لیگ کا بھرپور ساتھ دیں گے مگر وفاقی کابینہ میں دلچسپی نہیں صرف آئینی عہدے صدر،چیئرمین سینیٹ،صوبائی گورنرز کے عہدے لینے پربات ہوگی۔پیپلزپارٹی  وزیراعظم کیلئے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دے گی ۔بلیک میل کرنا چاہتا تو ن لیگ اور پی ٹی آئی کو کہتا کہ مجھے وزیراعظم بنائیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہنا تھا کہ آصف زرداری صدرمملکت کے امیدوار ہوں گے ۔ ملک کیلئے ضروری ہے کہ آصف زرداری صدارت کا عہدہ سنبھالیں۔ ملک جل رہا ہے بجھانے کی صلاحیت صرف آصف زرداری کے پاس ہے ۔سندھ اور بلوچستان میں حکومتیں بنائیں گے۔چیئرمین سینیٹ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ،سپیکر کیلئے امیدوار کھڑے کریں گے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں  ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیاگیا۔ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کھپے کانعرہ لگائیں۔ اتنا مینڈیٹ نہیں ملا کہ وزارت عظمی کا امیدوار بنوں۔پیپلزپارٹی اپنی شرائط پرحکومتی بنچز میں بیٹھے گی ۔ن لیگ نے حکومت میں شمولیت کی دعوت دی تھی ۔پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی سے بات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی کے اعلان کے بعد ان کا حکومت سازی کا امکان ختم ہوگیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ حکومت سازی اور دیگرجماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی بنادی۔18ماہ ن لیگ کے ساتھ حکومت میں رہے،ہمارے لوگوں نے شکایات کیں۔ہم ایشوز پر حکومت کاساتھ دیں گے۔سب کو کلیئرمینڈیٹ کی امید تھی مگر کسی کو نہیں ملا۔حکومت کی حمایت کریں گے مگروزارتیں نہیں لیں گے۔انشااللہ پارلیمان بنے گی یہی وہ فورم ہے جہاں مشکلات حل ہوں گی ۔ایسا نہ ہو ہمیں اگلے الیکشن کی طرف جانا پڑے۔ملک کی خاطر چاہتے ہیں حکومت سازی کا عمل جلد مکمل ہو۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ پاکستان کو بحران سے نکالا جائے۔ہم آج بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے ہیں۔تحریک انصاف کو کہتا ہوں کہ ملک کیلئے سوچے۔تحریک انصاف کسی کے ساتھ بات نہیں کرناچاہتی تو نہ کرے ۔

علاقائی

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی اور جیالوں نے کیک کاٹا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما چوہدری محمد عارف نے جیالوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں اپنے مرکزی آفس رنگ پور جٹاں میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا اور ان کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پکڑ دھکڑ کے بعد جماعت اسلامی نے 3 مقامات پر  دھرنے دینے کا اعلان

اس کے علاوہ پولیس کی جانب مختلف مقامات سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اب جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پکڑ دھکڑ کے بعد جماعت اسلامی نے 3 مقامات پر  دھرنے دینے کا اعلان

حکومت کی جانب سے راستوں کی بندش اور پکڑ دھکڑ کے بعد جماعت اسلامی نے 3 مقامات پر  دھرنے دینے کا اعلان کردیا  ۔

تفصیلا ت کے مطابق  جماعت اسلامی کے دھرنے کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستوں کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا، پنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

اس کے علاوہ پولیس کی جانب مختلف مقامات سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اب جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل کردی۔ 

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایاکہ جماعت اسلامی نے 3مقامات پردھرنوں کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ مری روڈ راولپنڈی، زیروپوئنٹ اسلام آباد اور چونگی نمبر 26 پردھرنا ہوگا جبکہ زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر دھرنے کی قیادت حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔

ان کا کہناتھاکہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کی ہدایت ہے جہاں رکاوٹ ہوگی وہیں دھرناہوگا، ترجمان کا کہنا تھاکہ حکومت فسطائیت پر اتر آئی، تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتےہیں اور اب تک 1150 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بجلی کےبلوں میں کمی اورتنخواہ دارپرٹیکس ختم کرنے تک دھرنا رہے گا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نئے مالی سال کے پہلے ماہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار

حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.17فیصداضافہ ہوا اور 19 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے مالی سال کے پہلے ماہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار

نئے مالی سال کے پہلے ماہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.17فیصداضافہ ہوا اور 19 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ 

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.17فیصداضافہ ہوا، ایک  ہفتے کےد وران 19 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، 8 اشیا کی قیمتوں میں  کمی آئی جبکہ 24 اشیا کے نرخ مستحکم رہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں  ہفتے چکن کی قیمت میں 4.80 فیصد، لہسن 2.01 فیصد، دال چنا 1.87 فیصد، انڈے1.71 فیصد ،بیف کی قیمت میں 0.93 فیصد اور گڑ کی قیمتوں میں 0.89فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح دال مونگ کی قیمت میں 0.84فیصد،تازہ کھلا دودھ 0.45فیصد،آگ جلانے والی  لکڑی  0.23 فیصداورسگریٹ کی قیمتوں میں 0.12فیصداضافہ ہوا۔

دوسری جانب آلو کی قیمت میں 0.17 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں 9.19 فیصد،پیاز2.14 ایل پی جی1.04 فیصد، کیلے 0.53 فیصد، دال مسورقیمت میں 0.16 فیصد، بریڈ کی قیمت میں 0.05 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.08فیصد اضافے کے ساتھ41.13فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 0.13 فیصداضافے کے ساتھ18.53فیصد ہوگئی۔

22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.15 فیصداضافے کے ساتھ 22.23 فیصد اور 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.18 فیصداضافے کے ساتھ 19.77فیصد رہی۔

اسی طرح 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.19 فیصداضافے کے ساتھ 18.41فیصدرہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll