Advertisement
پاکستان

مسلم لیگ ن نے وزیر اعلی پنجاب کیلئے مر یم نوا ز کا نام فائنل کردیا

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ن لیگ کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 14th 2024, 2:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلم لیگ  ن نے وزیر اعلی پنجاب کیلئے مر یم نوا ز  کا نام فائنل کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے حوالے سے پارٹی کو اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔

سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر بھی  سیاسی قائدین کا اجلاس ہوا ، شہبازشریف اور آصف زرداری سمیت دیگر رہنما چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ن لیگ کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے، جبکہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کو اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement