جی این این سوشل

پاکستان

  علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور

وکیل علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اب تک تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرلی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

  علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کیے جانے والے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خواہ  علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما اور نو منتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی علی امین گنڈا پور پشاور ہائیکورٹ ڈی آئی خان بینچ میں پیش ہوئے۔

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ، وکیل علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اب تک تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرلی ہے۔

 

دنیا

ایران : متعدد گاڑیاں ٹکرانے سے 5 افراد ہلاک 5 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی 13 آپریشنل ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجی گئیں اور زخمیوں کو طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران : متعدد گاڑیاں ٹکرانے سے 5 افراد ہلاک 5 زخمی

ایران کے مغربی صوبے ایلام میں متعدد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 5افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ایلام میں ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ حمزہ محمدی مقدام نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی دارالحکومت ایلام سے مہران کاؤنٹی جانے والی سڑک پر مقامی وقت کے مطابق صبح 10:05 بجے تین سیمی ٹریلر ٹرکوں اور تین کاروں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئےہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی 13 آپریشنل ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجی گئیں اور زخمیوں کو طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ سیمی ٹریلر ٹرک میں سے ایک کے بریک سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث تصادم ہوا ہے تاہم صوبائی ٹریفک پولیس کے سربراہ ابوالفضل کہزادی کی زیرنگرانی ایک تحقیقاتی ٹیم حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ڈکیتی میں مزاحمت پر گھر کا واحد کفیل جا ں بحق

مقتول کے سینے میں گولی ماری گئی تھی وہ شیرشاہ کا رہائشی تھا جو اپنے رشتے دار کے گھر ملنے ملیر سعودآباد آیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈکیتی میں مزاحمت پر گھر کا واحد کفیل جا ں بحق

 کراچی: ملیر لیاقت مارکیٹ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

سعودآباد تھانے کی حدود ملیر لیاقت مارکیٹ کے قریب ہفتے کی شب فائرنگ سے زخمی ہونے والے 35 سالہ نبیل احمد انصاری جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔


مقتول کے سینے میں گولی ماری گئی تھی۔ وہ شیرشاہ کا رہائشی تھا جو اپنے رشتے دار کے گھر ملنے ملیر سعودآباد آیا تھا ۔

واقعے کے وقت وہ واپس شیرشاہ جانے کے لیے رشتے دار کے گھر سے نکلا تو لیاقت مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس سے لوٹ مار کی جس پر نبیل نے اپنی جمع پونجی بچانے کے لیے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخصوص نشستوں پر شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کی جگہ دو امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

پیپلز پارٹی کی مدثر سحر کامران اور شرمیلا فاروقی مخصوص تشست پر قومی اسمبلی کی ممبر ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مخصوص نشستوں پر شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کی جگہ دو امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر سندھ سے براہ راست منتخب شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کی جگہ دو امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیپلز پارٹی کی مدثر سحر کامران اور شرمیلا فاروقی مخصوص تشست پر قومی اسمبلی کی ممبر ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان دو نشستوں پر مدثر سحر کامران اور شرمیلا فاروقی کامیاب قرار پائیں۔شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر انتخاب میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll