جی این این سوشل

پاکستان

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا

سرینگر میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک رہے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

آج (جمعرات) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اورپشاور پانچ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور گیارہ کراچی سولہ، کوئٹہ اور مری تین، گلگت منفی ایک اور مظفرآباد سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، LEH ، پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ جموں میں سرد اور خشک رہیگا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموںگیارہ، Leh منفی دس، پلوامہ منفی دو، اننت ناگ اوربارہ مولہ تین اور شوپیاں میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


 

پاکستان

اس حق میں نہیں ہوں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں ، خواجہ آصف

ایک اور صحافی نے پوچھا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں؟، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس حق میں  نہیں ہوں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں ، خواجہ آصف

ؤلاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ حنیف عباسی نے اڈیالہ جیل میں کوکین سپلائی کا الزام لگایا ہے، سچ کیا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ یار حنیف عباسی کی بات ان سے پوچھیں مجھے کیا پتا۔

ایک اور صحافی نے پوچھا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں؟، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

دوسری جانب صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین میں صہیونی فوجی دستوں نے بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر جنینپر اسرائیلی فوج کا محاصرہ رات بھرجاری رہا، اسرائیلی فوجی دستوں نے بلڈوزروں کی مدد سےجنین پردھاوا بھی بولا۔اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے علاقے جبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیئے  اور قابض فوجی مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ کے اطراف تعینات ہے۔

دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا کہ جبالیہ اور خان یونس میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غزہ میں اتوار سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کو بھی شدید تحفظات ہیں کیونکہ اسرائیلی فوجیوں کے بین الاقوامی اداروں کے کارکنوں پر حملوں کے باعث غذائی اجناس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی مستعفی ہو گئے

ڈاکٹر قیصر  بنگالی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت اپنے اخراجات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی مستعفی ہو گئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی ایک اہم شخصیت ڈاکٹر قیصر بنگالی نے اخراجات میں بامعنی کمی کرنے میں حکومت کی ناکامی اور اپنی پالیسیوں سے عدم اطمینان کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈاکٹر قیصر  بنگالی نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت اپنے اخراجات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پرعزم نہیں ہے۔


رپورٹس کے مطابق انہوں نے تین اضافی اہم سرکاری اداروں سے بھی استعفیٰ دے دیا، انہوں نے تصدیق کی کہ اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور کیبنٹ سیکرٹری کامران افضل کو پیش کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر بنگالی نے اخراجات کو کم کرنے کی حکومت کی کوششوں کو تسلیم کیا لیکن اس پر موثر عمل درآمد نہ ہونے پر تنقید کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جن کمیٹیوں میں انہوں نے خدمات انجام دیں انہوں نے اہم سفارشات فراہم کیں، جیسے کہ 70 سرکاری اداروں اور 17 سرکاری کارپوریشنوں کا جائزہ لینا۔


انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں خودکشیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر قیصر بنگالی کے مطابق سینئر افسران کو ہٹانے سے سالانہ 30 ارب روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر بنگالی نے انکشاف کیا کہ کمیٹیوں نے اخراجات میں کمی کے لیے 17 ڈویژنوں اور 50 سرکاری محکموں کو بند کرنے کی تجویز دی تھی۔ ان تجاویز کے باوجود حکومت نے ان پر مشورے کے مطابق عمل نہیں کیا، بجائے اس کے کہ ایسے اقدامات کیے جو سفارشات سے متصادم ہوں۔ انہوں نے حکومت کو نچلے درجے کے ملازمین کی برطرفی پر توجہ مرکوز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے اعلیٰ افسران کو تحفظ فراہم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll