تھاکسن شیناواترانے پیرول کی کارروائی مکمل کر لی ہے اور انہیں باضابطہ طور پر رہا کر دیا گیا ہے، وکیل


تھائی لینڈ کے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق تھائی وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو پیرول پر رہائی مل گئی ہے جس کی تصدیق ان کے وکیل کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے صحافیوں نے 74 سالہ تھاکسن کو اتوار کے روز صبح سویرے ایک کالی مرسڈیز وین میں ہسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا، حکمران فیو تھائی پارٹی کے رہنما اپنی سب سے چھوٹی بیٹی پیٹونگٹرن شیناواترا کے ساتھ بیٹھے تھے۔
پیٹونگٹرن نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں یہ پیغام تھا کہ تھاکسن گھر پہنچ چکے ہیں، امید ہے کہ ان کی صحت اچھی ہو گی۔ان کے وکیل ونیاٹ چارٹمونٹری کے مطابق تھاکسن نے پیرول کی کارروائی مکمل کر لی ہے اور انہیں باضابطہ طور پر رہا کر دیا گیا ہے۔
تھاکسن تقریباً 16 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد اگست میں تھائی لینڈ واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا اور وہ 6 ماہ تک حراست میں رہے۔واضح رہے کہ تھاکسن کو بدعنوانی کے الزام میں 8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 12 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 7 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 11 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 11 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 7 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago






