جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ آج 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو برخاست کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گی

عام انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کے باعث دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست دائر کی گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ آج 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو برخاست کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 8 فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

تاہم سپریم کورٹ نے درخواست گزار علی خان کو آج کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کے باعث دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

تجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع

پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے، وزارت خزانہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم پر بھی بات فائنل ہو گی، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کے لیے شرائط و اہداف فائنل کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر ریونیو اور نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے اہداف طے کیے جائیں گے، پالیسی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر نئے قرض پروگرام کے لیے معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ معاشی ٹیم نے آئندہ مالی سال کے دوران ایکسٹرنل فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب ڈالر تک لگایا ہے، پانڈا بانڈز کا اجراء آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردہ پلان میں شامل ہے۔

آئندہ مالی سال کے دوران حکومت کا ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کے انٹرنیشنل سکوک بانڈز کے اجراء کا پلان ہے، دوست ممالک سے تقریباً 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کروانا بھی آئی ایم ایف سے شیئر کردہ پلان کا حصہ ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پانڈا بانڈز پہلی سہ ماہی کے دوران ہی جاری کیے جائیں گے، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی پلان میں شامل کی گئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

گیری کرسٹن نے لیڈز میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابراعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گیری کرسٹن نے لیڈز میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے لیڈز میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابراعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا۔

ٹیم کو جوائن کرنے کے بعد قومی ٹیم کے سینیئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی، گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے۔

پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک پریکٹس کرے گی جبکہ منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

لیگ میں آرسنل کی ٹیم دوسرے نمبر پر  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ  ٹائٹل جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

اس نئی فتح کے بعد مانچسٹر لیگ  یہ کارنامہ انجام دینے والی لیگ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آرسنل کی ٹیم لیگ کے آخری روز فتح کے باوجود دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی  جب کہ لیورپول کا تیسرا نمبر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll