- Home
- News
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ممنوعہ سی بی ڈی آئل سے بھرے ویپس کی آن لائن فروخت میں ملوث بین الصوبائی گروہ کو گرفتارکر لیا
ملزمان کارگو کمپنیوں کے ذریعے بیرونی ممالک سے ممنوعہ اشیاء درآمد کرتے تھے
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ممنوعہ سی بی ڈی آ ئل سے بھرے ویپس کی آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت میں ملوث نیٹ ورک کے بین الصوبائی گروہ کو گرفتارکر لیا۔
اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق سی بی ڈی آئل سے بھرے ویپس کے خلاف اے این ایف نے کامیاب آپریشن کیا اور پاکستان کے 3 بڑے شہروں میں بیک وقت کارروائیاں کی گئیں۔ ویپس کی تقسیم میں ملوث بین الصوبائی منشیات فروش گروپ کو نشانہ بنا تے ہوئے 8 افراد گرفتارکئے گئے۔
دوران آپریشن چرس کے تیل سے بھرے ویپس، سی بی ڈی آئل، ٹی ایچ سی آئل، بھنگ کے پودے سے بنے سگریٹ رول برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ چرس کا تیل، افیون اور چرس سمیت دیگر غیر قانونی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان قدرتی مصنوعات اور ادویات کی فروخت کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ای کامرس پلیٹ فارم کو منشیات کی سپلائی کے لیے استعمال کیا گیا۔ ملزمان کارگو کمپنیوں کے ذریعے بیرونی ممالک سے ممنوعہ اشیاء درآمد کرتے تھے۔
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 12 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 13 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 13 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 12 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 11 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 14 گھنٹے قبل