Advertisement
تفریح

اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

لاہور : پاکستانی فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنےوالی اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے آج 28 برس بیت چکے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 28th 2021, 4:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

لالی وڈ میں رانی کے نام سے  پہچانی جانے والی معروف اداکارہ کا اصل نام ناصرہ تھا جو 1946 میں لاہور میں پیدا ہوئیں۔ بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رکھنے والی اداکارہ کو ہدایتکار انور کمال پاشا نے فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا ۔کئی لازوال گیتوں میں اپنے رقص سے جان ڈالنے والی اداکارہ رانی کےفلمی کیریئر کا آغاز فلم" محبوب "سے ہوا۔ فلم دیور بھابی کی کامیابی سےاداکارہ رانی کی  قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔

 168فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جو ہر دکھانے والی اس  معروف فنکارہ کی فنی زندگی  بے شمارکامیابیوں  سے آراستہ ہے ۔اداکارہ رانی نےاردوکی 103 ،اورپنجابی کی 65 فلموں میں  کام کیا ۔ ان کی مشہور فلموں میں انجمن، تہذیب، امراؤ جانِ ادا،   بہارو پھول برسا، ثریا بھوپالی اورچن مکھناں وغیرہ شامل ہیں۔اداکارہ رانی نے فلموں کے ساتھ ساتھ کئی ڈراموں میں بھی کام کیا اوربہت مقبولیت حاصل کی۔ مگرازدواجی زندگی میں سکون سے محروم رہیں۔ انہوں نے تین شادیاں کیں جو کامیاب نہ  ہو سکیں۔ اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور 27 مئی 1993 کو 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

Advertisement
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں  کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • 21 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 9 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 12 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 9 گھنٹے قبل
جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

  • 2 دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • 20 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement