اسلام آباد :ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے ، طبّی ماہرین نے احتیاطی تدابیر اپنانےکی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی ۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ۔ شہری گرمی سے نڈھال ہونے لگے ، طبّی ماہرین کی احتیاطی تدابیر اختیار ہدایت کر دی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ سندھ اورخیبرپختونخواکےبیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنےکا امکان ہے۔صوبہ سندھ کے اضلاع دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اورشہید بینظیر آباد میں موسم شدید گرم رہے گا۔
صوبائی دارالحکومت کراچی میں آج صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہےجبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 سینٹی گریڈرہنےکاامکان ہے ، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہے گا ۔ کراچی میں شمال مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم بارش کاکوئی امکان نہیں ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں سبی، کوہلو، لسبیلہ، تربت اور مکران میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبر پختونخوا :بارشوں سے جانی ومالی نقصان، وزیراعلی کا صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج نے ایک دن کا راشن اور تنخواہ خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وقف کردی
- 2 گھنٹے قبل

کوئٹہ : غیر معیاری آئسکریم کھانے سے 20 بچوں کی حالت غیر
- 2 منٹ قبل

خیبر پختونخوا: مختلف اضلاع میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث 332 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نےفرضی ’’گریٹر اسرائیل‘‘ اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی سازش مسترد کردی
- 20 منٹ قبل

کینیڈا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے اموات پر اظہار افسوس
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات:سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 40 منٹ قبل

دنیا کی خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست جاری ، ہانیہ عامر کس نمبر پر؟
- 19 منٹ قبل

اگر کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے،آئی ایس پی آر
- 6 منٹ قبل

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 28 منٹ قبل

قوالی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے
- 2 گھنٹے قبل