لاہور : پاکستانی فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنےوالی اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے آج 28 برس بیت چکے ہیں۔

لالی وڈ میں رانی کے نام سے پہچانی جانے والی معروف اداکارہ کا اصل نام ناصرہ تھا جو 1946 میں لاہور میں پیدا ہوئیں۔ بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رکھنے والی اداکارہ کو ہدایتکار انور کمال پاشا نے فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا ۔کئی لازوال گیتوں میں اپنے رقص سے جان ڈالنے والی اداکارہ رانی کےفلمی کیریئر کا آغاز فلم" محبوب "سے ہوا۔ فلم دیور بھابی کی کامیابی سےاداکارہ رانی کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔
168فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جو ہر دکھانے والی اس معروف فنکارہ کی فنی زندگی بے شمارکامیابیوں سے آراستہ ہے ۔اداکارہ رانی نےاردوکی 103 ،اورپنجابی کی 65 فلموں میں کام کیا ۔ ان کی مشہور فلموں میں انجمن، تہذیب، امراؤ جانِ ادا، بہارو پھول برساﺅ، ثریا بھوپالی اورچن مکھناں وغیرہ شامل ہیں۔اداکارہ رانی نے فلموں کے ساتھ ساتھ کئی ڈراموں میں بھی کام کیا اوربہت مقبولیت حاصل کی۔ مگرازدواجی زندگی میں سکون سے محروم رہیں۔ انہوں نے تین شادیاں کیں جو کامیاب نہ ہو سکیں۔ اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور 27 مئی 1993 کو 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- a day ago

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 days ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 days ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 days ago

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 19 hours ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 2 days ago

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 18 hours ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 3 days ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 20 hours ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 21 hours ago




