جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین سے اتحاد کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، علی محمد خان

بانی چئیرمین نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین سے کوئی بھی الائنس خارج از امکان قرار دیا تھا، رہنما تحریک انصاف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین سے اتحاد کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، علی محمد خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین سے اتحاد کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں علی محمد خان نے کہا ہے کہ کچھ افواہیں اڑائی جا رہی ہیں کہ پرویر خٹک صاحب کی جماعت کے ساتھ ہمارا سیاسی اتحاد ہو رہا ہے،میں اس کے متعلق اپنے ووٹر سپورٹر اور سب کے خدشات دور کرنے کے لئے واضح کر دوں کہ خان صاحب سے ہماری ملاقات میں بانی چئیرمین نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین سے کوئی بھی الائنس خارج از امکان قرار دیا تھا۔اس ملاقات میں میرے علاوہ عامر ڈوگر صاحب اور سردار لطیف کھوسہ موجود تھے 

علی محمد خان نے کہا کہ لہٰذا پرویز خٹک صاحب کی پارتی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین  سے کسی اتحاد کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تحریک انصاف خیبر پختون خواہ میں اللّٰہ کے کرم سے اپنے دم پہ حکومت بنائے گی اور عمران خان صاحب کے نام پہ عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ اور تحریک انصاف کے نظریہ کی حفاظت کرے گی۔ 

پاکستان

پاک فوج کے اغوا ہونے والے افسر اور رشتہ دار بحفاظت رہا

لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین رشتہ داروں کو قبائلی عمائدین کی کوششوں سے رہا کرا لیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کے اغوا ہونے والے افسر اور رشتہ دار بحفاظت رہا

ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کے ایک سینئر افسر اور ان کے تین رشتہ داروں کو مشتبہ دہشت گردوں نے اغوا کرنے کے چند دن بعد بحفاظت رہا کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے تین رشتہ داروں کو قبائلی عمائدین کی کوششوں سے رہا کرا لیا گیا ہے اور وہ اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے بھائیوں کو 28 اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں سے ملاقات کے دوران اغوا کر لیا گیا تھا۔

اغوا کے چند دن بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اغوا کیے گئے افراد کی ویڈیوز جاری کی تھیں جن میں انہوں نے حکومت سے اپنی رہائی کے لیے طالبان کے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خوفناک حادثہ: 12 سالہ بچہ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

گزشتہ رات تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوفناک حادثہ: 12 سالہ بچہ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

لاہور : لاہور کے علاقے ضلع کچہری میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے میں 12 سالہ معصوم بچہ اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ بھیانک حادثہ رات کے وقت پیش آیا جب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 12 سالہ بچہ ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

موٹر سائیکل سوار بچہ ٹرک کے نیچے آ گیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور لاش کو میو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ تیز رفتار موٹر سائیکل تھی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی : ایئرپورٹ حکام کی  طیاروں کومحفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت

کراچی : شہر قائد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ حکام نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بارشوں کے باعث صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کے تحت ایئرپورٹ حکام نے ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہدایات میں گراؤنڈ ہینڈلنگ، ائیرپورٹ پر کام کرنے والی ائیر لائنز اور جنرل ایویشن ایریا کی جانب سے ایویشن کمپنیوں کو چوکس رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام نے طیاروں کی محفوظ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایویشن کمپنیاں اپنے تمام اثاثہ جات کی حفاظت کا مناسب بندوبست کریں

ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر پارک تمام طیاروں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کی ذمہ داری مینیجر ایئرسائیڈ ایریا پر ہو گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll