کمشنر راولپنڈی کے معاملہ پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے، نگران وزیر اطلاعات
ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہئے، مرتضی سولنگی


نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے معاملہ پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے، الیکشن کمیشن بھی اس معاملے پر کارروائی کر رہا ہے، میں سازشی نظریوں پر اعتبار نہیں رکھتا۔
پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری نگران وزیراعظم کو بھجوائے گی اور صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، کمشنر راولپنڈی کے معاملہ پر اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بنی ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی اس معاملہ پر کارروائی کر رہا ہے۔ ہمیں اپنے اداروں اور نظام پر اعتماد کرنا چاہئے۔ قانونی عمل چل رہا ہے تو انتظار کرنا چاہئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت جیسے ہی الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کرے گا، وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری نگران وزیراعظم کو بھجوائے گی اور صدر مملکت سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

فواد خان اور وانی کپور کی فلم’ عبیر گلال‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے کو تیار
- 3 گھنٹے قبل

ناروےکا یوکرین کے لیے700 ملین ڈالر مالیت کا جدید فضائی دفاعی پیکج دینے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی فورسز کی کارروائی میں اسرائیلی ایجنٹس کا نیٹ ورک بے نقاب، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
- 31 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی غذر میں سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے 3 چرواہوں کوملاقات دعوت
- 4 گھنٹے قبل

ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش سے ملاقات، پاکستان سے تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 2 گھنٹے قبل

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

گجرات :دوران کرکٹ میچ اوور نہ دینے کے پر فائرنگ ،دو بھائی جاں بحق ،ماموں زخمی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس :اسحاق ڈار کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے
- 2 گھنٹے قبل