امید ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کا مشترکہ تحفظ کریں گی، ترجمان چینی وزارت خارجہ


چین کی وزار ت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات عمومی طور پر ، پرامن طریقے سے ہوئے اور ہم اس پر پاکستانی حکومت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
پیر کو پر یس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایک دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین، پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے اور پوری امید کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کا مشترکہ تحفظ کریں گی اور قوم کی ترقی اور مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گی۔
ماؤ نینگ نے کہا کہ چین اور پاکستان چار وں موسموں کے تزویراتی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ،روایتی دوستی کو جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے، نئے عہد میں مزید قربت کے ساتھ چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے تاکہ بہتر انداز سے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچ سکیں ۔

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے جدہ میں ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم
- 3 گھنٹے قبل

بنوں میں پولیس چوکی پر کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار
- ایک گھنٹہ قبل

چینوٹ: بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق،12زخمی
- 13 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ان عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،صدر مملکت
- 15 گھنٹے قبل

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان ،100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

رمضان المبارک کے تیسرے عشرےکا آغاز، مسلمانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کا رُخ کرلیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکی محکمہ خارجہ کی ملک میں داخلے پر پابندی کے لیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید
- 3 گھنٹے قبل

یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

امریکا کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پرکسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار
- 3 گھنٹے قبل

روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل