Advertisement
پاکستان

ہمارے مینڈیٹ کو چوری کرکے بننے والی حکومت جعلی ہو گی ، اسد قیصر

اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کو الیکشن پرتحفظات ہیں ان جماعتوں سے بات کررہے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر فروری 20 2024، 4:34 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہمارے مینڈیٹ کو چوری کرکے بننے والی حکومت جعلی  ہو گی ، اسد قیصر

قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرنے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چراکرکوئی حکومت بنائے گا تووہ جعلی  تصور کی جائے گی۔

اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کو الیکشن پرتحفظات ہیں ان جماعتوں سے بات کررہے ہیں، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا میں احتجاج ہورہے ہیں، کراچی بھی جائیں گے اور کوئٹہ میں بھی ملاقاتیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، کسی کو اختیار نہیں کہ بند کمرے میں فیصلے کرے، ہمارے مینڈیٹ کو چراکرکوئی حکومت بنائے گا تووہ جعلی ہوگی کیوں کہ عوام جس کومینڈیٹ دیتے ہیں اس کا اختیار ہے کہ وہ فیصلے کرے۔



 

Advertisement
Advertisement