پاکستان

مخصوص نشستوں کے امیدواران کے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 فروری مقرر

مخصوص نشستوں پر خواتین اور غیرمسلم امیدواروں انتخابی اخراجات کے گوشوارے(فارم-C) متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں مقرر تاریخ کے اندر جمع کروائیں، ترجمان الیکشن کمیشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 20 2024، 6:41 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مخصوص  نشستوں کے امیدواران کے  گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 فروری مقرر

خواتین اور غیرمسلموں کے لئے مختص قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواران کے لیے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 فروری مقرر ہے.

ترجمان الیکشن کمیشن اپنے ایک بیان میں کہا کہ خواتین اور غیرمسلموں کے لئے مختص قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے ایسے تمام امیدواران جن کا نام حتمی فہرست (فارم-33) میں موجود ہے، کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جاتی ہے کہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ21 فروری مقرر ہے ،

لہذا خواتین اور غیرمسلموں کی مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے(فارم-C) متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں مقرر تاریخ کے اندر جمع کروائیں، بصورت دیگر مخصوص نشستوں کے امیدواران کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اس وقت تک جاری نہیں کیا جائے گا جب تک انتخابی اخراجات کا گوشوارہ(فارم-C) جمع نہیں کروائیں گے۔