پشاور ہائیکورٹ کا شکرگزار ہوں مجھے ضمانت ملی، میاں اسلم اقبال


پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے میاں اسلم کی راہداری درخواست ضمانت منظور کرلی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پر اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور میں 18 مقدمات درج ہے۔جسٹس وقار نے ایڈیشنل اڈوکیٹ جنرل استفسار کیا کہ کیا ان کو 9 مئی کے بعد گرفتار نہیں کیا، جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ میاں اسلم نو مئی کے بعد روپش ہو گئے تھے، اب سامنے آنے ہیں، ان کو اپنے خلاف مقدمات کا علم تھا۔
خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال کے خلاف مختلف نوعیت کے 21 مقدمات درج ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا ہے ، وفاق اور صوبوں میں ہماری سیٹیں واپس کی جائیں۔ یہ الیکشن سے پہلے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں اور الیکشن کے بعد پھر مل جاتے ہیں۔ صرف اور صرف انصاف کا بول بالا کریں، 25سال ہوگئے ہیں مجھے الیکشن لڑتے ہوئے، مجھے کہا گیا کہ میں نے فائرنگ کرکےبندے قتل کیے ، مجھ پر بےشمار کیسز کیے گئے، پشاور ہائیکورٹ کا شکرگزار ہوں مجھے ضمانت ملی۔
انہوں نے کہا کہ میری کوئی فوٹیج موجود نہیں، کہیں بھی میری کوئی بھی فوٹیج دکھا دیں، میرے فون نمبر پر کوئی بھی کال ہوئی ہو تو دکھا دیں، میں جسٹس صاحبان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ صرف ایک ووٹ ہے، بانی پی ٹی آئی کا اور کسی کا ووٹ نہیں ہے، خدارا عوام کے مینڈیٹ کا خیال رکھا جائے، انہوں نے فارم 45کو رد کرکے47 کو مان لیا، یہ آزمائے ہوئے ہیں یہ پی ڈی ایم 2ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہر ادارے کو تباہ کیا، انہوں نے 16ماہ میں کیا کچھ نہیں کیا جو اب کرنا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ن لیگ کہہ رہی ہے ہمارے ساتھ شامل ہوجاؤ نہیں تو تمہاری جیت کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا، چوری کے ووٹوں سے یہ سب نہیں چلے گا، عوام نے ہمیں مینڈیٹ حکومت کرنے کا دیا ہے، وفاق اور صوبوں میں ہماری سیٹیں واپس کی جائیں۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 19 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 20 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 20 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 20 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 15 گھنٹے قبل

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 20 گھنٹے قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 15 گھنٹے قبل






