پاکستان غیرملکی کمپنیوں کےساتھ باہمی طور پر فائدہ مند کاروباری شراکت داری چاہتاہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
پاکستان مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز کے فروغ کا خواہاں ہے


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، پاکستان غیرملکی کمپنیوں کےساتھ باہمی طور پر فائدہ مند کاروباری شراکت داری چاہتاہے۔
وہ بدھ کو ایوان صدر میں نمک اور معدنیات کے شعبے کی امریکی کمپنی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔وفد نے صدر مملکت کو نمک کی کان کنی ، پراسیسنگ اور مارکیٹنگ میں کمپنی کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز کے فروغ کا خواہاں ہے ، پاکستانی نمک کی بہتر پراسیسنگ، پیکجنگ اور مارکیٹنگ سے قدر میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، پاکستانی نمک اعلی ٰ معیار اور انتہائی کم سرمایہ کاری سے حاصل کیا جا سکتا ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات پہنچانے کیلئے پرعزم ہے، عالمی سطح پر پاکستانی نمک کی مانگ میں اضافے کیلئے اعلیٰ معیار کے نمک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔
صدر مملکت نے مریکل سالٹ ورکس کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر سراہا۔صدر مملکت نے مریکل سالٹ ورکس اور پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے درمیان معاہدے پر دستخط کو بھی خوش آئند قرار دیا۔
وفد نےصدر مملکت کو زر مبادلہ کمانے میں پاکستانی نمک کی کانوں کی صلاحیت کے بارے میں بتایاکہ معیاری اور منرلز سے بھرپور راک سالٹ دنیا میں صرف پاکستان میں پایا جاتا ہے، پاکستانی نمک کم قیمت اور اعلی ٰ معیار کا حامل ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 18 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 17 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 21 گھنٹے قبل



