پاکستان غیرملکی کمپنیوں کےساتھ فائدہ مند کاروباری شراکت داری چاہتاہے، صدر مملکت
پاکستان اپنی معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، ڈاکٹر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے ،پاکستان غیرملکی کمپنیوں کےساتھ باہمی طور پر فائدہ مند کاروباری شراکت داری چاہتاہے۔
صدر مملکت سے نمک اور معدنیات کے شعبے کی امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات، وفد نے صدر مملکت کو نمک کی کان کنی ، پراسیسنگ اور مارکیٹنگ میں کمپنی کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی ۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز کے فروغ کا خواہاں ہے ، پاکستانی نمک کی بہتر پراسیسنگ، پیکجنگ اور مارکیٹنگ سے قدر میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، پاکستانی نمک اعلی ٰ معیار اور انتہائی کم سرمایہ کاری سے حاصل کیا جا سکتا ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات پہنچانے کیلئے پرعزم ہے، عالمی سطح پر پاکستانی نمک کی مانگ میں اضافے کیلئے اعلیٰ معیار کے نمک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔
صدر مملکت نے مریکل سالٹ ورکس کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر سراہا۔صدر مملکت نے مریکل سالٹ ورکس اور پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے درمیان معاہدے پر دستخط کو بھی خوش آئند قرار دیا۔وفد نےصدر مملکت کو زر مبادلہ کمانے میں پاکستانی نمک کی کانوں کی صلاحیت کے بارے میں بتایاکہ معیاری اور منرلز سے بھرپور راک سالٹ دنیا میں صرف پاکستان میں پایا جاتا ہے، پاکستانی نمک کم قیمت اور اعلی ٰ معیار کا حامل ہے۔
وفد نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں نمک کی بڑی مارکیٹ سے استفادہ کر سکتاہے ، معدنیاتی اجزاء کے لحاظ سے پاکستانی نمک کا معیار دنیا میں سب سے بہترین ہے ، ذمہ دارانہ کان کنی، بہتر پراسیسنگ اور مارکیٹنگ سے پاکستانی نمک کی قدر میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
وفد نے بتایا کہ مریکل سالٹ ورکس کلیکٹو پاکستان میں نمک کے شعبے میں سرمایہ کرے گی ،کمپنی پاکستانی نمک کی اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی کی مدد سے کان کنی اور پراسیسنگ کرے گی ، اعلی ٰ معیار کی ٹیکنالوجی کی بدولت کان کنی اور پراسیسنگ کے دوران نمک کے ضیاع کو کم کیا جا سکے گا۔ملاقات میں صدر مملکت نے ماحول دوست اور ذمہ دار کان کنی کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- 33 منٹ قبل
پاکستان بھر میں اسلام آباد کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ، وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل
مراکش کشتی حادثہ : میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا
- 15 گھنٹے قبل
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- ایک گھنٹہ قبل
گورنر سندھ کی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل
وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے
- 2 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ دوبارہ زیر غور
- 13 گھنٹے قبل
5 فروری کشمیرڈے، ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان
- 13 گھنٹے قبل
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب
- 2 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل