اسرائیل کے ساتھ تنازعہ، بولیویا اور کولمبیا کے صدور نے برازیلی صدر کی حمایت کر دی
غزہ میں ہزاروں بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو بزدلانہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے


لاپاز: غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کو ہالوکاسٹ سے تشبیہ دینے پر برازیل اور اسرائیل کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعے میں بولیویا اور کولمبیا کے صدور نے بھی برازیلی صدر کی حمایت کر دی۔
الجزیرہ کے مطابق بولیویا کے صدر لوئس آرس نے برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جب انہوں نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کا یہودیوں کے خلاف ہٹلر کی کارروائیوں سے موازنہ کیا تو وہ سچ بول رہے تھے ۔بولیویا کے صدر نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ جو لوگ اس وقت غزہ میں جاری بربریت سے لاتعلق ہیں تاریخ ان کو معاف نہیں کرے گی۔
قبل ازیں کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے بھی کہا تھا کہ برازیلی صدر نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا ہولوکاسٹ سے موازنہ کر کے سچ بولا ہے ۔کولمبیا کے صدر نے بھی ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میں اس معاملے پر برازیل کے صدر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ غزہ میں ہزاروں بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو بزدلانہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے اور وہاں نسل کشی کی جارہی ہے ۔اسرائیلی حکومت نے برازیل کے صدر ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 10 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 11 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 10 گھنٹے قبل






