جب سپریم کورٹ سے انصاف نہیں ملا تو نچلی عدالتوں سے انصاف کس طرح مل سکتا ہے، رہنما پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریوں کے کیسز کی سماعت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلا چھین لیا، ماتحت عدالتوں نے انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں جب سپریم کورٹ سے انصاف نہیں ملا تو نچلی عدالتوں سے انصاف کس طرح مل سکتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے وہئے شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کسی امیدوار نے ایک بھی فارم 45 پیش نہ کیا، این اے 11میں امیر مقام کے مقابلے میں ہماری لیڈ تھی، فارم 47 میں امیر مقام کو جتوادیا گیا۔
بلا چھین لیا۔۔۔عدالتوں سے انصاف ملنے کی امید نہیں،شیر افضل مروت#GNN #BreakingNews #NewsUpdates #GNN_Updates pic.twitter.com/AJoOPkDWB9
— GNN (@gnnhdofficial) February 21, 2024
پی ٹی آئی کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن میں کچھ گزارشات پیش کی ہیں، این اے 11میں امیر مقام کے مقابلے میں ہماری لیڈ تھی، فارم 47 میں امیر مقام کو جتوادیا گیا۔ تمام امیدواروں نے بیان حلفی کے ساتھ فارم 45 پیش کیے، ن لیگ کے کسی امیدوار نے ایک بھی فارم 45 پیش نہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے فارم 45 چھوڑے الیکشن کمیشن اپنے فارم 45 دیکھ لے، ہمیں الیکشن کمیشن میں کوئی انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، اتنے دن ہوگئے فارم 47 نہیں منگوا رہے، فارم 47 وہی درست ہیں جو ہم نے پیش کئے۔

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 15 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 17 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 17 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 16 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 14 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 13 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 9 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 16 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 18 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل








