انوارلحق کاکڑ نے امریکی سالٹ مائننگ اور پروسیسنگ کمپنی میریکل سالٹ ورکس کولیکٹو کے ایک وفد سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان معدنیات کے ذخائر سے مالا مال ہے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے زیراہتمام معدنیات کے شعبے میں نئی کامیابیاں حاصل کی جارہی ہیں۔
انہوں نے امریکی سالٹ مائننگ اور پروسیسنگ کمپنی میریکل سالٹ ورکس کولیکٹو کے ایک وفد سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان معدنیات کے ذخائر سے مالا مال ہے۔
وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی میریکل سالٹ ورکس کولیکٹو ان کارپوریشن کے درمیان معاہدے پرو ستخطوں سے نہ صزف پاکستانی نمک کی برآمد میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت نے اپنی مدت کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے کئی اقدامات کیے جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کان کنی کے شعبے میں اربوں ڈالر مالیت کے کثیر وسائل رکھتا ہے اور یہ مشترکہ منصوبہ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔
وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ پاکستان میں اس کمپنی کے قیام کے بعد اس کو د نیا کی بڑی سٹاک ایکس چینجز سے منسلک کر دیا جائے گا جس سے حکومت پاکستان اور مقامی سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوگا۔
میریکل سالٹ ورکس کولیکٹوکے وفد نے حکومت پاکستان بالخصوص خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
وفد نے وزیراعظم کو نمک کی کانوں کے قریب رہنے والے مقامی افراد کی سماجی اور مقامی ترقی کے اپنے منصوبے اور انہیں تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے بارے میں بھی بتایا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری
- 9 گھنٹے قبل

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

پشاور : دھماکہ میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ، چار افراد زخمی
- 13 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں کارروائیاں ، 2 جوان شہید ، 9 دہشت گرد جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
- 10 گھنٹے قبل

حکومت معاشرے کے غریب طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، وزیر اطلاعات
- 9 گھنٹے قبل
ٹی ٹی پی، بعض سیاسی قوتیں ریاستی اداروں کو کمزور کرنےمیں مصروف عمل
- 2 گھنٹے قبل

گرین لائن بی آرٹی میں ہزاروں مسافر سفر کریں گے ، شرجیل میمن
- 10 گھنٹے قبل
خسرہ کے کیسز میں مزید اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

معروف گلوکارہ نصیبو لال اور خاوند کے درمیان صلح ہو گئی ، ایف آئی آر واپس لے لی گئی
- 10 گھنٹے قبل

وزیرخزانہ کا یورپی یونین کوپاکستان میں کاروبار کیلئے سہولیات کی فراہمی کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

15 مارچ ’یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ‘‘ پاکستان میں انتہائی عقیدت، جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
- 12 گھنٹے قبل