Advertisement
پاکستان

پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے ،مریم نواز

لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کےنتائج کےبعدایک دن بھی آرام نہیں کیا الیکشن کے نتائج کے بعد اگلےدن سےہی کام شروع کر دیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 22nd 2024, 1:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے ،مریم نواز

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا  کہ پنجاب میں ہم خدمت کےنئے ریکارڈ قائم کر کے دکھائیں  گے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کےنتائج کےبعدایک دن بھی آرام نہیں کیا الیکشن کے نتائج کے بعد اگلےدن سےہی کام شروع کر دیا تھا ، مریم نواز نے کہا کہ پارلیمانی ممبران کوانتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں انتخابات میں نوجوان قیادت بھی سامنےآئی ہےجو دل کےقریب ہیں، واضح اکثریت دینے پر پنجاب کی عوام کی بھی مشکور ہوں ہم عہد کرتے ہیں آج سے پنجاب کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔

نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونےکا اعزاز حاصل ہو گا یہ بہت بڑا اعزاز ہے جہاں کام ہوا اور جہاں صرف باتیں ہوئی سب کو نظر آتاہے ایک ایک فائل اورٹرانسفرپررشوت چلتی تھی، نوازشریف نےپنجاب کی ترقی کاسفر80کی دہائی میں شروع کیا اور شہبازشریف نے ترقی کی اسپیڈ کو برقرار رکھا۔

 

Advertisement