Advertisement
پاکستان

سابق کمشنر راولپنڈی نے بڑا انکشاف کر دیا

سابق کمشنر راولپنڈی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا  کہ پی ٹی آئی لیڈر نے دھاندلی پر بیان کے بدلے اہم عہدہ دینے کا وعدہ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 23rd 2024, 1:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق کمشنر راولپنڈی نے بڑا انکشاف کر دیا

سابق کمشنر راولپنڈی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا  کہ پی ٹی آئی لیڈر نے دھاندلی پر بیان کے بدلے اہم عہدہ دینے کا وعدہ کیا۔ پریس کانفرنس کیلئے پی ٹی آئی لیڈر سے مشاورت کی اور ہدایات لیں۔

لیاقت چھٹہ نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کے حوالے سے سنسنی پیدا کرنا تھا ۔ 

سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ میں نے بیان دینا ہے  کہ راولپنڈی ڈویژن میں تمام سیٹوں کے نتائج بدلے گئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نام عوام میں ان کیخلاف بدگمانی پیدا کرنے کیلئے لیا گیا۔ چیف جسٹس کا نام لینے کی ہدایت بھی پی ٹی آئی لیڈر نے ہی  کی تھی ۔

لیاقت چھٹہ نے  دعویٰ کیا کہ اس کا مقصد ملک بھر کے الیکشن کے عمل، آئینی اداروں اور حکام کو متنازع بنانا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا نام لینے کا مقصد انتخابی عمل پر سوالیہ نشان لگانا تھا۔ فیصلہ کیا گیا تھا کہ میری پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی ملک گیر احتجاج کی کال دے گی۔

 

Advertisement
Advertisement