پاکستان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس، اراکین کی آمد جاری

سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کا بھی انتخاب ہو گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 23rd 2024, 9:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب اسمبلی کا اجلاس، اراکین کی آمد جاری

لاہور: نومنتخب اراکین پر مشتمل نئی پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہو گا جس کے لیے اراکین اسمبلی آمد شروع ہو گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت سپیکر سبطین خان کریں گے، اجلاس میں مریم نواز سمیت دیگر نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعلیٰ کا بھی انتخاب ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے میاں اسلم اقبال وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار ہیں۔