دنیا

امریکی فضائی کمپنی کا اسرائیل کے لئے پروازیں بحا ل کرنے کا اعلان

’’یونائیٹڈ ائیرلائینز‘‘ اپنی پرواز اگلے ماہ سے اسرائیل کے لیے بحال کرے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 23rd 2024, 10:12 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی فضائی کمپنی کا اسرائیل کے لئے پروازیں بحا ل کرنے کا اعلان

نیویارک: امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ائیرلائینز نے سات اکتوبر سے غزہ میں جاری جنگ کے باعث اسرائیل کے لیے معطل کی گئی پروازوں کوبحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق امریکی کمپنی ’’یونائیٹڈ ائیرلائینز‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پرواز اگلے ماہ سے اسرائیل کے لیے بحال کرے گی۔

یونائیٹڈ ائیرلائینز نے مزید کہاکہ ابتدائی طور پر یہ پروازیں نیو یارک اور نیو جرسی سے تل ابیب کے لیے 2 اور 4 مارچ کو روازنہ ہوں گی۔ اور پروازوں کی نان سٹاپ بحالی 6 مارچ سے شروع ہوگی۔

اس سلسلے میں امریکی ائیر لائنز کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ’’یونائیٹڈ‘‘کی اسرائیل کے لیے پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں امریکی ، اسرائیلی سکیورٹی ماہرین اور سرکاری حکام کے ساتھ حفاظتی معاملات کا مکمل اور تفصیلی جائزہ لیا گیا۔