Advertisement
پاکستان

حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الوقت موخر کردیا

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الوقت موخر کردیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف سے کہا گردشی قرضہ بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 28th 2021, 1:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آئندہ بجٹ میں عوم پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا،  جو لوگ پہلے سے ٹیکس نیٹ میں ہیں ان پر جس حد تک ممکن ہوا اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا،ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے، اخراجات کو کم کریں گے۔

ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا کہ  کورونا کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام کے 4 جائزے تعطل کا شکار رہے،آئی ایم ایف سے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی مہنگائی ہے اس میں مدد کی جائے،  خوراک کی مہنگائی کے حوالے سے آئی ایم ایف سہولت دے گا، آئی ایم ایف کی باقی شرائط پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز زیر غور ہے،وزیر خزانہ سیلز ٹیکس پر انعامی اسکیم لانے کی تجویز دے رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الوقت موخر کردیا گیا ہے،آئی ایم ایف سے کہا گردشی قرضہ بڑھنے نہیں دیا جائے گا،پاور ہولڈنگ کمپنیوں کے 800 ارب روپے گردشی قرضوں کا بڑا حصہ ہیں، حکومت پی ایچ پی ایل کے قرضوں کی ادائیگی بجٹ سے کریگی۔

Advertisement
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 5 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 11 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 6 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
Advertisement