انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قراردے دیا
میڈ یا ذرائع کا کہنا ہے انکوائری کمیٹی نے بیانات کی روشنی میں کمیشن کو سفارشات بھی دیں، جس میں انکوائری کمیٹی نے لیاقت چٹھہ کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کردی


سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات کے معاملے پر انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر کے الزامات کو جھوٹ پرمبنی قراردے دیا جبکہ انکوائری کمیٹی نے ان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کاروائی کی سفارش کردی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیارکرکے کمیشن کو پیش کردی گئی ، انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا جبکہ انکوائری کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کاروائی کی سفارش کر دی۔
میڈ یا ذرائع کا کہنا ہے انکوائری کمیٹی نے بیانات کی روشنی میں کمیشن کو سفارشات بھی دیں، جس میں انکوائری کمیٹی نے لیاقت چٹھہ کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کردی۔
انکوائری کمیٹی نے اپنی سفارش میں کہا ہے کہ لیاقت چٹھہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن یا کریمنل کارروائی کی جائے۔
انکوائری کمیٹی نے سابق کمشنر کے الزامات کو جھوٹ پر مبنی قراردے دیا#GNN #GNN_Updates #BreakingNews pic.twitter.com/w79rplarZE
— GNN (@gnnhdofficial) February 23, 2024
رپورٹ کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، انکوائری رپورٹ کے ساتھ سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان لگایا گیا ہے، 6 ڈی آر اوز اور قومی و صوبائی حلقوں کے آر اوز کے بیانات بھی لگائے گئے۔
ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیاقت چٹھہ نے تسلیم کیا کہ کسی کے بہکاوے میں آ کر بیان دیا، لیاقت چٹھہ نے انکوائری کمیٹی کے سامنے بیان پر معافی مانگ لی۔

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 14 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 13 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 12 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 14 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 13 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل