Advertisement
علاقائی

جی ڈ ی اے اور جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف کل سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج

جی ڈی اے ، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں و رہنماؤں کا اعلیٰ سطح کا اجلاس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر فروری 24 2024، 1:19 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
جی ڈ ی اے اور جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف کل سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج

جی ڈ ی اے اور جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف کل سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی ۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں و رہنماؤں کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان جےیوآئی رہنما راشدسومرو ،ذوالفقارمرزا فہمیدہ مرزا، صفدرعباسی،پی ٹی آئی کےحلیم عادل شیخ ،عالمگیرخان  سمیت دیگر نے شرکت کی۔

جی ڈی اے رہنما صفدر عباسی کاسید صدرالدین شاہ راشدی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جی ڈی اے کی اتحادیوں سے مشاورت ہوئی۔9فروری سے ابتک سیاسی جماعتیں دھاندلی کیخلاف احتجاج کررہی ہیں۔مختلف مقامات پردھرنے بھی دیئے ۔جماعت اسلامی نے بھی کراچی میں احتجاج کیا۔

صفدرعباسی کاکہنا تھاکہ دھاندلی کیخلاف ہماری آپس میں مشاورت ہوتی رہی ہے ۔ہم سب ملکراحتجاج کو آگے بڑھائیں گے۔کل 11بجے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے۔احتجاج میں جی ڈی اے،جے یو آئی،پی ٹی آئی،جماعت اسلامی،ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن شرکت کریں گے۔ہم جعلی الیکشن کو نہیں مانتے۔تمام جماعتوں کے 2،2ارکان پرمشتمل کمیٹی بنائی ہے ۔آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔جہاں کنٹینر ہوئے پھر دیکھیں گے کہ کیاکرنا ہے۔ہم پرامن ہیں آپ کب تک عوام لی نفرت کنٹرول کریں گے۔مسئلہ حل ہونے تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیرنعیم الرحمان کاکہنا تھا کہ ہماری جہدوجہد پُرامن ہے۔ہم قانونی اور آئینی احتجاج کی طرف جارہے ہیں ۔ہم نئے الیکشن کی طرف جائیں گے۔ کل پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے ارکان بھی حلف نہیں لیں گے۔ ہم بھی کل حلف نہیں لیں گے ۔

  جے یو آئی کے راشد محمود سومرو کاکہنا تھا کہ کل بھی جی ڈی اے کی قیادت میں سندھ اسمبلی احتجاج کیلئے پہنچیں گے۔صوبےکےہر کارکن سے کہتاہوں کراچی پہنچیں ۔آج کےبعد جو بھی لائحہ عمل ہوگا وہ مشترکہ ہوگا۔

پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کاکہنا تھاکہ تمام سندھ کے ڈویژن میں ڈاکہ ڈالا گیا۔واردات ہر جگہ ہوئی ہے۔کراچی اور حیدرآباد میں حافظ نعیم الرحمن نے کلمہ حق بلند کیا۔میئر کے الیکشن میں بھی ڈاکہ ڈالا گیا ۔یہ الیکشن نہیں فراڈ تھا۔ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اے بات نہیں ہوسکتی ہے۔سندھ کے وسائل کو یہ تقسیم کررہے ہیں ۔سندھ کو ریاست بنایا جارہا ہے۔اس کو کسی کی ریاست نہیں بننے دیں گے۔

Advertisement
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 2 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 6 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 2 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 8 گھنٹے قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 2 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 10 گھنٹے قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • ایک دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 7 گھنٹے قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 2 دن قبل
Advertisement