آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، انسداد پولیو پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک سربراہ بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں کورونا وائرس اور پولیو کے خاتمے کی مہم سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بل گیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسداد پولیو قومی فریضہ اور قومی کاوش ہے، پاکستان میں جب کوئی ایک بھی بچہ پولیو سے متاثر نہیں ہوگا تو اسے کامیابی کہیں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے پولیو ٹیمز، قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت سب کی کوششیں کار فرما ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے پولیو کے سدباب کی مہم میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔ آرمی چیف نے دنیا سے انسداد پولیو کیلئے بل گیٹس اور ان کی فاؤنڈیشن کے کردار کی تعریف کی۔
دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے سفیر کی ملاقات ہوئی ، جس میں پاک روس دو طرفہ دفاعی تعاون، افغان امن عمل، علاقائی و عالمی امور پر بات چیت ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن افغانستان کا حامی ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آرمی چیف نے روسی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا۔ روسی سفیرنے افغان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 3 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 2 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 2 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 5 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
