Advertisement
پاکستان

تمام مذہبی عقائد کے یکساں احترام کرنے کی ضرورت ہے،طاہر اشرفی

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے آئین و قانون میں درج ہے کہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے مساوی حقوق ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 25 2024، 12:08 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
تمام مذہبی عقائد کے یکساں احترام کرنے کی ضرورت ہے،طاہر اشرفی

مذہبی امور کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے اہم پیشرفت کے طور پر تمام مذہبی عقائد کے یکساں احترام کرنے کی ضرورت ہے ۔ 

ایک بیان میں انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے آئین و قانون میں درج ہے کہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے مساوی حقوق ہیں۔

طاہر اشرفی نے جو پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور ملک کے اندر ہم آہنگی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے یا انتشار کو ہوا دینے کی کسی بھی کوشش کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا۔

 

Advertisement