کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آج رات ہونے والے میچ  کے لیے دونوں فریق پرجوش ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 24th 2024, 7:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کنگز  کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 10ویں میچ میں کراچی کنگز نے ہفتہ کو لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آج رات ہونے والے میچ  کے لیے دونوں فریق پرجوش ہیں۔ یہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا 10 واں میچ ہے۔

پلیئنگ الیون:

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ (وکٹ)، سکندر رضا، جارج لنڈے، احسن حفیظ بھٹی، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں ۔ 

کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، محمد اخلاق (وکٹ)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی شامل ہیں ۔