جی این این سوشل

پاکستان

عدالت کا سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے آمدن سے زائد اثاثے کے کیس میں کوئٹہ کی احتساب عدالت کا فیصلہ آ گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عدالت کا سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ عدالت نے عدم پیروی پر مزید کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے آمدن سے زائد اثاثے کے کیس میں کوئٹہ کی احتساب عدالت کا فیصلہ آ گیا ہے۔
احتساب عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے جائیداد منجمد کرنے کی منظوری کا حکم چیئرمین نیب کی درخواست پر دیا۔

 

دنیا

عرب سربراہی اجلاس:سعودی ولی عہد  کا غزہ،لبنان میں  جنگ بند ی کا مطالبہ

ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں انسانی ہمدردی کے اداروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے اور فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو کم کرنے کی کوششوں پر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عرب سربراہی اجلاس:سعودی ولی عہد  کا غزہ،لبنان میں  جنگ بند ی کا مطالبہ

ریاض میں ہونیوالے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں ولی عہد محمد بن سلمان نے فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے لیے اہل ہے، ہم نے دو ریاستی حل کی حمایت کے لیے عالمی سطح پر روابط شروع کیے ہیں۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ میں انسانی ہمدردی کے اداروں کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے اور فلسطینی اتھارٹی کے کردار کو کم کرنے کی کوششوں پر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مسجد اقصٰی کے تقدس کی پامالی اور بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے۔
لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت پر ولی عہد محمد بن سلمان نےکہا ہم لبنان کی خود مختاری کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی فوجی کی جانب سے لبنان کے استحکام اور سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ 
ان کا مزید  کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطین اور لبنان کے ساتھ کھڑا ہے ہم فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  نے  ایرانی سرزمین پراسرائیلی  حملوں کی بھی مذمت کی اور عالمی برادری سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے اسرائیل کو مزید جارحیت سے روکنے کا مطالبہ دہرایا۔

عرب سر براہی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں انسانی بحران تصور سے باہر ہے،غزہ میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، اسرائیل کو خطرناک ہتھیاروں کی فراہمی مسلسل جاری ہے،بھوک، افلاس اور قحط نے غزہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اسرائیلی جارحیت کو کب تک نظر انداز کیا جائے گا؟

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے پر پابندی کے ہولناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کی رکنیت معطل کرے اور بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کی جاری دہشت گردی روکنے میں مدد کرے . 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور کی اسموگ بدترین صورتحال، خلا سے بھی دکھائی دینے لگی

شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کی اسموگ بدترین صورتحال، خلا سے بھی دکھائی دینے لگی

پاکستان میں اسموگ اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے، شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر جبکہ موٹرویز کو بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

پاکستان کے بیشتر علاقے اس وقت شدید دُھند کی لپیٹ میں ہیں، لاہور نے شدید دُھند اور اسموگ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لاہور گزشتہ کئی روز سے اسموگ کی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان کے مشرقی اور بھارت کے شمالی علاقوں میں پچھلے مہینے سے پھیلی ہوئی انتہائی گہری اور خطرناک اسموگ سیٹلائٹ تصاویر میں بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ لاہور میں اسموگ کی فضا نہ صرف پوری دنیا میں زبان زدوعام ہو چکی ہے بلکہ اب اس کے چرچے امریکی خلائی ایجنسی ناسا تک بھی پہنچ چکے ہیں۔

ناسا نے اس حوالے سے لاہور اور دہلی کی 31 اگست اور 10 نومبر کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں، 31 اگست کی تصاویر میں دونوں شہر کی فضا بالکل صاف نظر آ رہی ہے لیکن 10 نومبر کی تصویر میں دونوں شہر کے اوپر سفید رنگ کی برف نما چادر نظر آ رہی ہے جو اسموگ کو ظاہر کرتی ہے۔

ناسا کی 10 نومبر کی سیٹلائٹ تصویر میں لاہور شہر کی ایک جھلک بھی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسموگ کے عزائم کتنے خطرناک ہیں۔

لاہور میں انتظامیہ نے اسموگ سے بچاؤ کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن، تعلیمی اداروں کی چُھٹی، ہیوی ٹریفک کی شہر میں آمدورفت پر بندش اور مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے سمیت متعدد اقدامات کیے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ 5 سال تک کے چھوٹے بچوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

پنجاب میں شدید دُھند اور اسموگ کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کی وجہ سے فلائٹس آپریشن بھی متاثر ہوا ہے، اور ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیف آف جنرل اسٹاف کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل سے ملاقات

لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے اس موقع پر چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی شہریوں کی سلامتی یقینی بنائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف آف جنرل اسٹاف کی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل سے ملاقات

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی ژیاؤ منگ نے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی فوج کے کمانڈر جنرل لی ژیاؤ منگ  نے سیکیورٹی میں اضافے کیلئے پاک فوج کےاقدامات کو سراہا اور پاکستان کیلیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے اس موقع پر چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی شہریوں کی سلامتی یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین عسکری قیادت نے دشمنوں کےخلاف دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll