پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا اور حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل ہیں


لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد کردہ ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے ، اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں پنجاب اسمبلی اجلاس کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیرسے شروع ہوا۔
مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پرسیاسی پارٹیوں نے ایک دوسرے پر آوازیں کسی اور سنی اتحاد کونسل اورن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا اور حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل ہیں۔
نماز مغرب کے وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو نئے اسپیکر کے انتخاب کا عمل شروع کیا گیا ، اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے تھا۔ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جہاں 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔
ن لیگ کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے اور انہوں نے 224 ووٹ لیے۔ ان کی جیت پر ن لیگ کے ارکان نے شیر شیر اور مریم مریم کے نعرے لگائے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل



