Advertisement

متحدہ عرب امارات دھند کی لپیٹ میں ،ریڈ الرٹ جاری

این سی ایم نے ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو شدید دھند سے خبردار کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 25 2024، 3:23 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
متحدہ عرب امارات دھند کی لپیٹ میں ،ریڈ الرٹ جاری

 

گاڑی چلانے والے افراد کو آگاہ کیا گیا ہے کہ  وہ اپنی رفتار کم رکھیں  کیونکہ ہفتہ کی صبح حد نگاہ میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ 
خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے آئندہ ہفتے کے دوران درجہ حرارت میں کمی اور موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے بعد ہفتہ کی صبح ملک بھر میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

این سی ایم نے ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو شدید دھند سے خبردار کیا ہے ، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ افقی حد نگاہ میں خرابی کے ساتھ دھند پیدا ہونے کا امکان ہے، جو بعض اوقات مزید گر سکتا ہے۔

شیخ زید روڈ پر آج صبح شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی۔ میسج بورڈز نے سفر کرنے والوں کو رفتار کم کرنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت دی۔

Advertisement