لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں کل 41ہزار 673 وکلاءہیں ان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 29ہزار 216 تھی ان میں خواتین ووٹر کی تعداد 2ہزار 101ہے


لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل حامد خان گروپ نے عاصمہ جہانگیر گروپ کو شکست سے دو چار کردیا ۔پروفیشنل حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار اسد منظور بٹ 6ہزار 195ووٹوں سے صدر منتخب ہوگئے ان کے مدمقابل امیدوار ثاقب اکرم گوندل 5ہزار 768ووٹ حاصل کرسکے سیکرٹری کے عہدے پر دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے والے ” قادر بخش چاہل نے کامیابی اپنے نام سمیٹی انہوں نے 7ہزار 119ووٹ لیے اسی طرح ان کے مد مقابل دونوں امیدواروں میں قاسم اعجاز سمراء3ہزار 553جبکہ تیسرے امیدوار آصف محمود چوہان 1ہزار 260ووٹ لے سکے اسی طرح لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں نائب صدر کے لیے ” میاں سردار علی گہلن“ 3ہزار 344ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں ان کے مد مقابل عبدالرحمان رانجھا 2ہزار 998ووٹ لے سکے حسیب بن یوسف 1905، ملک فدا حسین 1677، مظہر عباس سیال 615، اور میاں وحید نذیر 1369ووٹ لے سکے اسی طرح لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں فنانس کے عہدے کے لیے تین امیدوار آمنے سامنے تھے ان میں خاتون وکیل فلک ناز گِل کامیاب قرار پائی ہیں انہوں نے 5ہزار 503ووٹ لیے ان کے مد مقابل حام بن شعیب کمبوہ 5ہزار 33اور فرخ شاہ 1389ووٹ لے سکے ۔
لاہورہائی کورٹ بار کے انتخابات میں دو بڑے گروپوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کا ملا عاصمہ جہانگیر احسن بھون گروپ اور پروفیشنل حامد خان گروپ کے درمیان مقابلہ ہوا پولنگ کے دن سارا دن خوب گہما گہمی رہی وکلاءنے بڑھ چڑھ کر الیکشن میں حصہ لیا اور اپنے حمایت یافتہ امیدوار کو سپورٹ کیا جبکہ لیڈی لائرز کی جانب سے اپنے امیدواروں کے حق میں نعرے بازی بھی کرتی دکھائی دیں ۔
لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں کل 41ہزار 673 وکلاءہیں ان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 29ہزار 216 تھی ان میں خواتین ووٹر کی تعداد 2ہزار 101ہے جبکہ مرد ووٹر 27ہزار 115 تھی لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں الیکشن بورڈ کے چیئر مین کے فرائض میاں عرفان اکرم انجام دیئے جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے حسیب اللہ خان اور خداداد چٹھہ ڈپٹی چیئر مین کے فرائض سر انجام دیئے انتخابات کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہائی کورٹ کے تمام داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے تھے جبکہ وکلاءکو کارڈ دکھائے بغیر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- 3 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- ایک دن قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 2 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- ایک دن قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- ایک دن قبل

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- 3 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 3 منٹ قبل


.webp&w=3840&q=75)







.jpg&w=3840&q=75)


