Advertisement
پاکستان

وزیر اعلی پنجاب کیلئے کا غذات نامزدگی آج شام 5 بجے جمع کرائے جا ئیں گے

کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل بھی آج ہی مکمل ہو گا اور پیر کے روز11 بجے پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب  کا انتخاب  ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 25th 2024, 9:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلی پنجاب کیلئے کا غذات نامزدگی آج شام 5 بجے جمع کرائے جا ئیں گے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک پنجاب اسمبلی میں جمع کروائے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن اور اتحادی سیاسی  جماعتوں کی جانب سے نامزد امیدوار مریم نواز کے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جائیں گے جبکہ سنی اتحاد کونسل بھی وزیر اعلیٰ کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد خان کے کاغذات آج جمع کرائے گی۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما 2 بجے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کروانے پنجاب اسمبلی جائیں گے، تاہم کاغذات نامزدگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کروائے جائیں گے ، گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، سبطین خان نے نو منتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے حلف لیا اور ملک احمد خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست سنبھال لی ہے۔

کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل بھی آج ہی مکمل ہو گا اور پیر کے روز11 بجے پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب  کا انتخاب  ہوگا۔

 

Advertisement
Advertisement