پاکستان

نیشنل ہائی وے پولیس نے نقدی سے بھرا بیگ مالکان کے حوالے کردیا

پرس میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی زیورات ، 108675 روپے ، 716 ریال ،101 امریکن ڈالر اور 1500 روپے کے تین پرائز بانڈ موجود تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 25th 2024, 5:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیشنل ہائی وے  پولیس نے نقدی سے بھرا بیگ مالکان کے حوالے کردیا

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دیانتداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم تے ہوئے قیمتی طلائی زیورات اور نقدی سے بھرا گمشدہ بیگ تلاش کرکے مالکان کے حوالے کر دیا۔

پرس میں کل آٹھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی موجود تھے ۔ مالکان  نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 کے ذریعے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا ۔ اطلاع پاتے ہی فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سروس ایریا کے قریب ترین پولیس موبائل نے پرس کی تلاش شروع کر دی ۔

ترجمان موٹر وے پولیس کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق موٹر وے پر سفر کرتے ہوئے ایک فیملی کلر کہار سروس ایریا میں قیام و طعام کی غرض سے رکی جہاں ان کا پرس رہ گیا اور فیملی نے اپنا سفر جاری رکھا ۔

پرس میں لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی زیورات ، 108675 روپے ، 716 ریال ،101 امریکن ڈالر اور 1500 روپے کے تین پرائز بانڈ موجود تھے، باحفاظت پرس ملنے پر متعلقہ فیملی نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔