پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق اورمتعین کام پرمبنی پیشہ ورانہ فوجی مشق ہے جوہرسال پاکستان میں منعقد ہوتی ہے


ساتویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق آج پبی کے قومی انسداد دہشتگردی مرکز میں شروع کر دی گئی ہے ۔
ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے 60 گھنٹے پرمحیط پٹرولنگ مشق کاافتتاح کیاجس کامقصد پیچیدہ بین الاقوامی سلامتی کے ماحول میں دوست ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کو بڑھاناہے۔
اس مشق میں مجموعی طورپرفوجی مبصرین سمیت بیس ملک شرکت کررہے ہیں ۔شرکاء میں پاکستان ،بحرین، اردن، قازقستان،سعودی عرب ،مالدیپ ،مراکش، قطر، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، امریکہ اورازبکستان شامل ہیں جبکہ آذربائیجان، بیلاروس ،چین ،میانمار، جرمنی، انڈونیشیا ، جاپان اورعمان بطورفوجی مبصرشرکت کررہے ہیں۔
پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق اورمتعین کام پرمبنی پیشہ ورانہ فوجی مشق ہے جوہرسال پاکستان میں منعقد ہوتی ہے ۔یہ مشق بھرپورجسمانی مستعدی، ذہنی پھرتی واستعداداورپیشہ وارانہ مہارت کی متقاضی ہے تاکہ حقیقی ماحول میں دشوارمشن کے دوران صورتحال کے مطابق فوری فیصلے کئے جاسکیں۔
اس مشق کے اغراض ومقاصد میں مشترکہ ٹیم جذبے کے ذریعے استقامت کا حصول شامل ہے۔اس مشق سے جدت پرمبنی اورمفیدتصورات کے اشتراک کے ذریعے ایک دوسرے سے تعاون کے علاوہ فوجی جوانوں کے بنیادی کردارکوآگے بڑھانے میں مددملے گی۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 16 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 19 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 20 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 19 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 19 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago





