جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے فراڈ کے باعث آفیشل وٹس ایپ چینل شروع کر دیا

اس سے قبل بی آئی ایس پی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے تعاون سے ایک جدید کال سینٹر قائم کیا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے فراڈ  کے باعث آفیشل وٹس ایپ چینل شروع کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے عوام کو اپنے مختلف اقدامات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے اور جعلی پیغامات سے ہوشیار رہنے کیلئے ایک واٹس ایپ چینل شروع کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پروگرام سے مستفید ہونے والے موجودہ اور متوقع مستحقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بینظیر انکم سپورٹ کے تمام پروگراموں کے حوالے سے معلومات کے حصول کیلئے بی آئی ایس پی سرکاری واٹس ایپ چینل کو دیکھیں۔

اس سے قبل بی آئی ایس پی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے تعاون سے ایک جدید کال سینٹر قائم کیا تھا جس کا مقصد پروگراموں سے متعلق مستند معلومات کی فراہمی اور مستحقین کی شکایات کا فوری ازالہ کرناہے۔

پاکستان

ہمارے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی

مذاکرات کے حوالے سے کسی ادارے سے بات کرنے کا اختیار پارٹی کے کسی نمائندے کو نہیں ہے ، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے  کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مارے بیک ڈور کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، مذاکرات کے حوالے سے کسی ادارے سے بات کرنے کا اختیار پارٹی کے کسی نمائندے کو نہیں ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ہماری بات ہوئی ہے ، اگر مذاکرات کے بارے میں کوئی بات ہوگی تو وہ میں لے کر آؤں گا یا عمران خان صاحب خود جیل میں بتائیں گے، ہمارے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، جس دن بات چیت ہوئی تو ہم میڈیا کو بتائیں گے، کسی مذاکرات کے بارے میں کسی ادارے سے بات کرنے کا اختیار پارٹی کے کسی نمائندے کو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتشار کا شکار نہیں ہے، پارٹی میں اختلاف رائے ہوسکتی ہے، یہ کنگز پارٹی نہیں ہے، یہاں آمریت نہیں ہے، ہم سب کو کہتے ہیں کہ رائے کا اظہار کرو لیکن جب پارٹی فیصلہ کر لیتی ہے تو سب اس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اور پارٹی فیصلے کا مطلب ہے عمران خان کا فیصلہ، خان صاحب لیڈر ہیں چاہے وہ جیل میں ہوں یا اس سے باہر ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ القادرٹرسٹ والا ایک بوگس کیس چل رہا ہے،جو سیاسی بنیادوں پر بنا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔آج میڈیا کو بھی کوریج سے روکا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بات کے دوران پولیس نے میڈیا کو کیبن سے باہر نکال دیا۔

ان کاکہنا تھا کہ  نوازشریف کے سارے کیسز معاف ہورہے ہیں، نوازشریف نےتوشہ خانہ میں لاکھوں کروڑوں کی گاڑیاں لیں مگر کلین چٹ مل گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پولیس کا غلط استعمال ہورہا ہے، مریم نواز دفتر میں بھی پولیس کا لباس پہنتی ہیں، ساری پولیس سیاسی طور پر استعمال ہورہی ہے ، اسحاق ڈار نوازشریف کے فرنٹ مین ہیں، اپنے فرنٹ مین کو اپنے استعمال میں لانے کیلئے عہدہ دیا گیا جبکہ آئین کے اندر ڈپٹی اسپیکر کو کائی عہدہ نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا نام پی اے سی کی چیئرمین کے لیے واپس نہیں لیا گیا لیکن اس معاملے پر کل تک فیصلہ ہوجائے گا، خان صاحب کے اوپر ہے کہ وہ کس کو چنیں۔ سینیٹ انتخابات کا تنازع ختم ہونا چاہیے، ہماری اپیل سپریم کورٹ میں دائر ہے، ہماری درخواست ہے کہ اسے جلد سے جلد سنا جائے، جو لوگ پارٹی سے جا چکے ہیں ان کی واپسی کا فیصلہ خان صاحب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اگر وہ ہمارے احتجاج کو مزاحمت کہتے ہیں اسے تو کہہ لیں۔

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی وفاقی حکومت پر چڑھائی کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ علی امین نے چڑھائی کا نہیں کہا بلکہ کہا کہ اگر ہماری ساتھ زیادتی ہوگی تو خیبرپختونخوا اٹھ کھڑا ہوگا، انہوں نے اس تناظر میں بات کی تھی۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران خان بارہا کہہ چکے کہ پاکستان بھی ہمارا، ملک بھی ہمارا، فوج بھی ہماری ہے اور یہی پارٹی کا مؤقف ہے۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ اس میں کوئی تنازع نہیں ہے، کل تک نام فائنل ہوجائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سٹوڈنٹس کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے کا اعلان

آنے والے اگلے دنوں میں کافی چیزیں دیکھنے میں ملیں گی ،ہم اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک کرینگے، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹوڈنٹس کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے لئے لائسنس کا اجراء کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کالجز اور یونیورسٹیز کے بچوں کو ہمارے پاس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی، ہم تمام کالجز، یونیورسٹیز کے اساتذہ سے رابطہ کر کے مہینے میں ایک یا دو دفعہ جا کر ان کے لرنر اور ڈرائیونگ لائسنس بنائیں گے، اس سے بچوں کا وقت بچے گا۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹریفک کا مسئلہ حل کر کے اسے سگنل فری کرنا ہے۔ پارکنگ کی سہولت فراہم نہ کرنے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے اگلے دنوں میں کافی چیزیں دیکھنے میں ملیں گی ،ہم اسلام آباد کو منشیات اور تجاوزات سے پاک کریںگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ شریف خاندان اہم قومی عہدے گھر میں بانٹ رہے ہیں. اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ کے عہدے میں سکون نہیں تھا اب انہیں ڈپٹی وزیر اعظم بنا دیا گیا. آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں.

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے میں شریف خاندان کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں. مینڈیٹ چور شریف خاندان جعلی حکومت میں خواہشات پورے کررہی ہیں.

انہوں نے کہ اکہ پی ڈی ایم ٹو سرکار عوامی مسائل کے بجائے ایک دوسرے میں عہدے بانٹ رہی ہیں،  جعلی فارم 47 کے ذریعے جعلی حکومت بنانے کے بعد شریف خاندان نے قومی عہدوں کو مذاق بنا دیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ پنجاب کی راج کماری اداکاری کرتے نہیں تھکتی. وزیر اعلی بننے پر تسلی نہیں ہوئی تو پولیس کی وردی پہن لی.

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll