پی ڈی ایم میں کوئی ایک جماعت کسی کو نکالنے یا رکھنے کی مجاز نہیں ہے : شہباز شریف
لاہور : صدر مسلم لیگ ن اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کاکہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) میں کوئی ایک جماعت کسی کو نکالنے یا رکھنے کی اکیلے مجاز نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ملی تو سابق وزیراعظم وعدے پر پورا اتریں گے، قومی مفاد کیلئے نواز شریف کے پاؤں پکڑنے کو بھی تیار ہوں، مریم کو سیاست کا حق ہے، چودھری نثار سے 30 سالہ تعلق غلط موڑ پر ٹوٹا، حلف پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، کوئی ایک جماعت کسی کو نکالنے یا رکھنے کی مجاز نہیں ہے۔ میں اپنی رائے کسی پر مسلط نہیں کرتا، اتحاد ماضی میں بھی بنتے رہیں اور ٹوٹتے رہے،9 ستاروں کا بھی اتحاد بنا،سیاسی جماعتوں کےسربراہوں کے رشتوں میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔پی ڈی ایم تقسیم ہوئی ہے توہمارے پاس پارلیمان کا فورم موجود ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم میں 10 پارٹیاں ہیں، مشاورت سے تمام فیصلے ہوتے ہیں۔ ہم نے بجٹ میں ان کو بے نقاب کرنا ہے، بجٹ، کورونا، کشمیر اور سی پیک سے متعلق حکمت عملی بنانا ہوگی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا قیام عمل میں آیا تو اس وقت میں جیل میں تھا۔ وہاں میں پارٹی کے سینئر لوگوں کو مشورے دیتا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ عدالت نے میرٹ پر میری ضمانت منظور کی، ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ میرے خلاف کیسز بلا جواز ہیں۔ کرپشن، کک بیکس، منی لانڈرنگ اور ٹی ٹیز کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے پاس میرے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ حکومت انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔ نیب نے صاف پانی کیس میں بلایا اور آشیانہ میں گرفتار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ باقاعدگی سے ٹیکس جمع کراتا ہوں۔ نیب نے اعتراف کیا کہ مجھ پر ناجائز آمدن کا کوئی ثبوت نہیں، اپنے دور میں 3 ہزار 300 ارب کے منصوبے مکمل کیے ۔ حکومت نے 3 سال میں میرے اور نواز شریف کیخلاف کیسز بنائے۔
اپنی حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب نے 5 ہزار میگاواٹ کے منصوبے لگائے۔ بجلی کے منصوبوں سے پاکستان کا فائدہ ہوا۔ بجلی کے منصوبے دنیا کے سستے ترین ہیں۔ ملتان میٹرو میں دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ ماضی کے مقابلے میں بجلی کے سستے ترین منصوبے لگائے۔ ہم نے 31 جولائی 2018ء سے پہلے لوڈشیڈنگ ختم کر دی تھی۔
شہباز شریف نے بیرون ملک علاج سے متعلق کہاکہ مجھے ڈیڑھ ماہ بعد میڈیکل بورڈ کی رپورٹ ہی نہیں دی گئی۔ ضمانت ہونے کے بعد ڈاکٹرسے چیک اپ کرانے کا فیصلہ کیا۔ پی آئی اے کی فلائٹ لندن نہیں جاتی اس لیے قطر کی فلائٹ لی۔ لندن کرکٹ میچ نہیں میری صحت کا معاملہ تھا وہاں جاود ٹونہ سیکھنے نہیں جا رہا تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح میدان جنگ میں گھوڑے تبدیل نہیں ہوتے، اسی طرح بیمار بھی اپنا طبیب تبدیل نہیں کرتا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 18 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 20 گھنٹے قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
- 13 گھنٹے قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 20 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 19 گھنٹے قبل

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 16 گھنٹے قبل

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 20 گھنٹے قبل

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 19 گھنٹے قبل





