اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی ، پی ڈی ایم سربراہ شہباز شریف کو عشائیہ بھی دینگے۔ ن لیگ کے سینیئر رہنما بھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کے ساتھ ہونگے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں شامل کرنے سے متعلق اپنی تجاویز دینگے۔اس حوالے سے مسلم لیگی رہنما شہباز شریف دونوں جماعتوں کے رہنماؤں سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں پی ڈی ایم کے سربراہ کو آگاہ کرینگے اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا پیغام بھی پہنچائیں گے۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کاکہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کےسربراہوں کے رشتوں میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔سیاسی جماعتوں کے اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، کوئی ایک جماعت کسی کو نکالنے یا رکھنے کی مجاز نہیں ہے۔ اتحاد ماضی میں بھی بنتے رہیں اور ٹوٹتے رہے،9 ستاروں کا بھی اتحاد بنا،پی ڈی ایم میں 10 پارٹیاں ہیں، مشاورت سے تمام فیصلے ہوتے ہیں۔
واضح رہےکہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل ہورہا ہے اس حوالے سے اس ملاقات کو اہم خیا ل کیا جارہا ہے۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل




