پاکستان
ہائیکورٹ کا توشہ خانہ کیس میں نیب کو نوٹس جاری
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن نے کیس کی سماعت کی
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سزا کے خلاف درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن نے کیس کی سماعت کی ، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مقدمے میں بہت سی باتیں ہوئیں جنہیں ابھی منظر عام پر لانا ممکن نہیں ہے ۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ علی ظفر کو بتائیں کہ ان چیزوں کی نشاندہی کریں جب آپ دلائل دینا شروع کریں گے۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست پر نیب کو نوٹس بھی جاری کردیا۔ عمران خان نے دونوں مقدمات میں قید کی منسوخی کے لیے جمعرات کو بھی طلب کر رکھا ہے۔
کھیل
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا
پاکستان ٹیم کو فاطمہ ثنالیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ویمز ٹیم کو لورا ولوارٹ لیڈ کریں گی
پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (جمعہ کو) ملتان سٹیڈیم ،ملتان میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔ جنوبی افرایقا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان پاکستان کی خواتین ٹیم کو 10 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی، تاہم پاکستان کی ویمنز ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔
پاکستان ٹیم کو فاطمہ ثنالیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ویمز ٹیم کو لورا ولوارٹ لیڈ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ کل (جمعہ کو) کو کھیلا جائے گا
جرم
اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے دھماکوں کا بدلہ لیں گے ، سربرا ہ حزب اللہ
حزب اللہ سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، مربوط حملے کرکے تمام پابندیوں اور سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے دھماکوں کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔
لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے ذریعے دھماکوں کا بدلہ لیا جائے گا، حزب اللہ ایسے دھماکوں سے کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوگی، ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے بلکہ بہادری سے دشمن سے لڑیں گے۔
حزب اللہ سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، مربوط حملے کرکے تمام پابندیوں اور سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو دھماکوں کی تحقیقات کررہی ہیں، اسرائیل ہزاروں افراد کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، دو دنوں میں ہزاروں لوگوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، اسرائیل کی جانب سے لبنانی عوام کے خلاف اعلان جنگ کردیا گیا ہے۔
حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل نے حملے اسپتالوں، بازاروں، گھروں پر کیے جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دنیا
سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بھارتی مشیر قومی سلامتی کی امریکی عدالت طلبی
خالصتان کو فروغ دینے اور ریفرنڈم منعقد کرنے کی کوششوں کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے،گرپتونت سنگھ پنوں
امریکی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے پربھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کو امریکی عدالت نے طلب کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش عین وقت پر پکڑی گئی تھی جس کے تانے بانے بھارتی حکومت اور را سے ملے تھے۔
انتہا پسند مودی نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ کے ذریعے خطے اور دنیا کے دوسرے ممالک میں دہشت گرد کارروائیوں کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی مذموم کوششیں کی، ان دہشت گردانہ کاروائیوں میں بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کا اہم کردار رہا۔
گرپتونت سنگھ نے اس کےقتل کی سازش کے حوالے سے بھارتی حکومت اور را کے سربراہ کیخلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا،امریکی عدالت نے گر پتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کو طلب کرلیا۔
اپنے وکلا کے ذریعے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے اپنے قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کےٹھوس شواہد فراہم کیے تھے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ خالصتان کو فروغ دینے اور ریفرنڈم منعقد کرنے کی کوششوں کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قتل کی سازش ان لوگوں کے خلاف کی گئی جو حق خودارادیت کی وکالت کرتے ہیں۔ گروپتونت سنگھ پنوں نے کہا وہ لوگ جو مودی سرکار کی جانب سے کی جانے والی زیادتیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں انکی آواز کو دبا دیا جاتا ہے۔
گروپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے عالمی خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ کا انعقاد کرتا رہوں گا اور اگر آزادی کی قیمت موت ہے تو میں اس کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
سعودی لیفٹیننٹ جنرل کرپشن کے الزام پر ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا
-
پاکستان ایک دن پہلے
امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب نتائج بھگتنا ہوں گے، الیکشن کمیشن
-
علاقائی 2 دن پہلے
مریم نواز کا پنجاب میں 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترمیمی بل کا مسودہ مسترد کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
سکھ رہنما کے قتل کی سازش، بھارتی مشیر قومی سلامتی کی امریکی عدالت طلبی
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5 دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ